| | |

میکسویل ٹیسٹ کے حقدار نہیں،پونٹنگ،سابق کپتان کے حوالہ سے چینل مصیبت میں

پرتھ،کرک اگین رپورٹ

میکسویل ٹیسٹ کے حقدار نہیں،پونٹنگ،سابق کپتان کے حوالہ سے چینل مصیبت میں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا کے سابق کامیاب ترین کپتان رکی پونٹنگ نے گلین میکسویل کی خواہش پر چھری چلادی تو دوسری جانب نشریاتی ادارے نے پونٹنگ کو یک عام سا کرکٹر بناکر ان کو مقام سےنیچے کردیا،دونوں جسنب سے سوشل میڈیا پر طوفان ہے۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن اور تیسرے دنپرتھ سے ایک لائیو شوکے لیے پونٹنگ کو متعارف کرایاگیا۔ناظرین نے فوری طور پر دیکھا کہ اسکرین کے نیچے ان کے نام کے نیچے پونٹنگ کو ‘سابق کرکٹر’ کے طور پر بیان کیا گیا تھا۔

پھر کیا تھا،سب کو برا لگا۔سخت تبصرے ہوئے۔

ادھرسابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ گلین میکسویل کی آخری بار ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی مایوس کن کوششیں بیکار ہونگی، انہوں نے مزید کہا کہ آل راؤنڈر واپس بلانے کے حقدار نہیں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *