| | |

ڈے نائٹ پنک بال ٹیسٹ،آسٹریلیاکا بے عیب ریکارڈ ویسٹ انڈیز نے ایک وقت خطرے میں ڈال دیا،دوسرے روز کا احوال

برسبین،کرک اگین رپورٹ

Getty Images

ڈے نائٹ پنک بال ٹیسٹ،آسٹریلیاکا بے عیب ریکارڈ ویسٹ انڈیز نے ایک وقت خطرے میں ڈال دیا،دوسرے روز کا احوال۔کرکٹ کی تازہ ترین،آج کے لائیو کرکٹ میچز میں سے ایک کی خبر یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز کے سیمرز نے برسبین کے 29,216 تماشائیوں کے سامنے اس وقت تباہی مچا دی جب ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کا بے عیب ریکارڈ  شدید خطرے میں  جاچکاتھا ۔ جمعہ کی سہ پہر بھاری بادلوں کی لپیٹ میں میزبان ٹیم 5-54  ہوگئی تھی،تباہی تھی کہ ایک ریلا تھا لیکن پھر عثمان خوجہ کی ایلکس کیری کے ساتھ  106 رنزکی شراکت،پھر اوپرتلے 2 وکٹیں گرنے کے بعد پیٹ کمنز کے ساتھ 8 ویں وکٹ پر 81 رنزکی شراکت نے مطلع صاف کردیا ،یوں آسٹریلیا تباہی سےواپس تباہی پھیرنے کیلئے تیارساہوگیا۔

میچ فکسنگ الزامات پر شعیب ملک کا براہ راست جواب آگیا،فرنچائز کی بھی پریس ریلیز جاری

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی جانب سے کیرئیر کی بہترین بیٹنگ پرفارمنس کے بعد گلابی گیند کا ٹیسٹ خوبصورتی سے تبدیل ہوگیا ہے جب گابا میں ٹیسٹ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز کی قابل ذکر برتری سے  محروم کر دیا گیا۔اوپنر عثمان خواجہ اور وکٹ کیپر ایلکس کیری نے شاندار ہاف سنچریاں بنائیں کمنز نے شام کے سیشن کے دوران ناقابل شکست 64 رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کو بچایا۔عثمان خواجہ 131 بالز پر 75 اور ایلکس کیری 49 بالز پر 65 کرگئے۔کمنز 73 بالز پر 64 کے ساتھ ناٹ آئوٹ آئے۔الزاری جوزف نے 84 رنز دے کر 4 اور کمار روچ نے 47 رنز دے کر 3 آئوٹ کئے۔اننگ کے شروع میں سٹیون سمتھ 6،لبوشین 3،کیمرون گرین  8 اور ٹریوس ہیڈ صفر پر گئے۔

وکٹ لینے کا کبھی نہ دکھائی دینے والا جشن،ناقابل یقین،یہ سب کیسے

موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر آسٹریلیا نے 9 وکٹ پر 289 رنزکے ساتھ اننگ ڈکلیئرکردی۔یوں ویسٹ انڈیز کو22 رنزکی سبقت ملی۔کمنز کے 22 رنز سے پیچھے اننگ ختم کرنے اعلان کرنے کے جرات مندانہ فیصلے  نے یوں اچھا کیا کہ ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ پانچویں اوور میں  آئوٹ ہو گئے۔ویسٹ انڈیز نے دن کے خاتمہ پر 1 وکٹ پر 13 رنزبنائے،مجموعی برتری 35 رنزکی ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پہلی اننگ میں 311 رنزبناکر گئی،اس کے لئے اس نے 108 اوورز کھیلے۔مچل سٹارک نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں لیں۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *