کراچی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان سپر لیگ 7 کے آغاز میں اب ایک دن کا وقفہ حائل ہے،کل سے ایونٹ کا آغاز ہونے جارہا ہے۔27 جنوری کو دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کھیلیں گے۔اگلے روز 28 جنوری کو پشاور زلمی کا پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہے۔
پی ایس ایل 7 ،ملتان کا پریکٹس میچ میں پشاور پر وار،رضوان کا بلا حرکت میں
اب معاملہ یہ ہے کہ پشاور زلمی کے کپتن وہاب ریاض کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آچکا ہے،اس لئے ان کی پہلے میچ میں شرکت ممکن نہیں ہوگی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل قوانین کے مطابق مثبت کیسز والے پلیئرز 7 روز کے لئے ایونٹ سے دور ہونگے۔سوال ہوگا کہ پشاور زلمی کی کپتانی کون کریں گے۔دوسرا سوال یہ بھی ہوگا کہ وکٹ کیپر کون ہوگا۔
اس حوالہ سے انکشاف ہوا ہے کہ وہاب ریاض ممکنہ طور پر 2 میچز کے لئے دستیاب نہیں ہوسکیں گے،اگر ایسا ہوا تو کپتانی شعیب ملک کرتے دکھائی دیں گے۔کامران اکمل کی عدم موجودگی میں حارث وکٹ کیپنگ کریں گے۔ساتھ میں اوپننگ کے فرائض بھی سر انجام دیں گے۔