| | | | | |

کوہلی اور بولنے والے کرکٹرز کے خلاف براڈ کاسٹرز کارد عمل،وان کا مطالبہ

کیپ ٹائون،کرک اگین  رپورٹ

Twitter Image

کرکٹ جنوبی افریقا کا رد عمل نہ آیا۔آئی سی سی کی کارروائی کا انتظار ہے،ایسے میں جنوبی افریقا بھارت سیریز کے براڈ کاسٹرز سپر سپورٹ نے رد عمل دیا ہے ،اس میں صفائی پیش کرنا بھی شامل ہے،ساتھ میں کچھ خاص نہیں ہے۔

رونا کام آیا نہ چلانا،بھارت کو کیپ ٹائون میں بھی 7 وکٹ کی شکست،سیریز پروٹیز کے نام

سپر سپورٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ادارہ بھارتی پلیئرز کے جملوں کے خلاف کوئی کمنٹ نہیں کرے گا۔ڈی آرایس پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہے،ہاک آئی ایک آزاد کمیٹی وادارے کی زیر نگرانی بنتی ہے،آئی سی سی منظور شدہ ہوتی ہے۔سپر سپورٹ کا ڈی آر ایس یا ہاک آئی پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی جانب سے خاموشی ہے،ابھی تک کوئی کارروائی نہیں آئی،ویرات کوہلی،کے ایل راہول اور روی ایشون کی آوازیں سنی گئی تھیں،ان کے خلاف ایکشن بنتا ہے۔

ادھر انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کوہلی اورآئی سی سی پر تنقید کی ہے۔کوہلی کے عمل کو کھیل کے منافی کہا ہے،ساتھ میں آئی سی سی کی خاموشی پر بھی آواز بلند کی ہے۔

ویرات کوہلی نے میچ کے تیسرے روز سٹمپ پر لگے مائیک کیمروں میں کہا تھا کہ مخالفین پر بھی نگاہ رکھی کرو،سارام کام ہمارے خلاف چل رہا ہے۔راہول اور ایشون نے کہا تھا کہ اس سے بہتر انداز اختیار کرنا چاہئے تھا،پورا ملک 11 پلیئرزکے خلاف کھیل رہا ہے۔یہ سب ریویو کا ایک فیصلہ حق میں نہ آنے پر کیا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *