| | | | |

رونا کام آیا نہ چلانا،بھارت کو کیپ ٹائون میں بھی 7 وکٹ کی شکست،سیریز پروٹیز کے نام

کیپ ٹائون،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

چیخنا کام آیا بہ چلانا۔رونا دھونا،گالیاں بکنا بھی نہ بچا سکا۔جنوبی افریقا نےبھارت کے خلاف کیپ ٹائون ٹیسٹ  7 وکٹ سے جیت کر 3 میچز کی سیریز اپنے نام کرلی،ہوم گرائونڈز میں بھارت کے خلاف سیریز  میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔بھارتی گیند باز چوتھی اننگ میں چوتھے روز نیوز لینڈز جیسی پچ پر بھی بے بس دکھائی دیئے۔

ریویو پر کوہلی پھر غصہ،امپائر سے تکرار،زبردستی آئوٹ لینے کی کوشش

جمعہ کو جنوبی افریقا نے 1010 رنز 2 وکٹ پر 212 اسکور کا تعاقب شروع کیا،بھارتی بائولرز ناکامی کی داستان بنتے گئے،محض ایک وکٹ لے سکے۔155 کے مجموعہ پر کیگسن پیٹرسن کی وکٹ  ملی جو قیمتی 82 کی اننگ کھیل کر ٹھاکر کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔

بھارت کو یہاں سے پلٹنے کا موقع ملا تھا لیکن اس کے آس پاس  پجارا نے سلپ میں کیچ ڈراپ کیا۔پھر بھارت فتح کے لئے ترستا ہی رہ گیا۔ ڈیئر ڈوسین 41 اور تیمبا باوو ما 32 کے ساتھ ناقابل شکست گئے۔دونوں نے چوتھی وکٹ پر 67 اسکور کی ناقابل شکست شراکت بھی قائم کی۔جنوبی افریقا نے کھانے کے وقفہ کے بعد اننگ کے64 ویں اوور میں اسکور پورا کردیا۔

بمراہ،شامی اور ٹھاکر نے ایک ایک وکٹ لی،اس سے قبل  بھارتی ٹیم پہلے کھیل کر 223 رنزبناکر آئوٹ ہوئی تھی۔اس نے پروٹیز کو 210 پر فارغ کردیا تھا،خود 198 پر گئے،نتیجہ میں دوسری بار 200 سے زائد 212 کا ہدف 3 وکٹ پر بنواگئے۔اس سےقبل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں جوہانسبرگ میں بھی جنوبی افریقا 7 وکٹ سے جیتا تھا۔

اس سیریز کا پہلا میچ بھارت نے جیتا تھا۔اگلے دونوں میچز پروٹیز کے نام رہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پروٹیز نے قیمتی 12 پوائنٹس مزید اپنے نام کرلئے۔کیگن پیٹرسن میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *