موہالی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
کوہلی100 میں داخل ہوکر بھی سنچری سے محروم،سری لنکا نے آئوٹ کردیا۔ویرات کوہلی کے لئے سنچری خواب بن گئی،100 ویں ٹیسٹ میں 100 کی اننگ کے خواب ابتدائی باری میں بکھر گئے ہیں۔گزشتہ 3 سال سے سنچری سے محروم چلے آرہے کوہلی کو اس باری بڑی امید تھی،انہوں نے اپنی اننگ سیٹ بھی کرلی تھی لیکن پھر بدقسمتی نے انہیں آگھیرا۔
تاریخی ٹیسٹ شروع،ٹاس بھارت کا،کوہلی کا100واں میچ،100 کی اننگ کی تلاش
موہالی ٹیسٹ کے پہلے روز بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔بھارت کے 4 کھلاڑی 175 پر ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔80 پر 2 وکٹ کھونے کے بعد کوہلی اور ہنومان وہاری نے تیسری وکٹ پر90 رنزکا اضافہ بھی کردیا۔دن کے تیسرے گھنٹے کے قریب ویرات کوہلی 45 رنزبناکر سری لنکن گیند باز ایبلدینیا کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔انہوں نے76 بالیں کھیلیں۔5 چوکے مارے۔5 رنز کےا ضافہ سے وہاری بھی45 رنزبناکر اسی بائولرکے ہاتھوں ایسے ہی بولڈ ہوگئے۔اس سے قبل اوپنرزاگروال 33 اور کپتان روہت شرما 29 کرکے گئے۔
ویرات کوہلی نے 45 رنزکی اننگ میں جب 38 اسکور کئے تو انہوں نے اپنے 8 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کئے،وہ تیزی مینیہ سنگ میل عبور کرنے والے 14 ویں کھلاڑی ہیں،جب کہ اوور آل 29 ویں بیٹر بنے ہیں۔
بھارت نے چائے کے وقفہ تک 4 وکٹ پر 199 اسکور بنالئے تھے۔