| | |

تاریخی ٹیسٹ شروع،ٹاس بھارت کا،کوہلی کا100واں میچ،100 کی اننگ کی تلاش

موہالی،کرک اگین رپورٹ

بھارت میں بھی تاریخی ٹیسٹ میچ شروع ہوگیا۔سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹس میزبان ملک نے جیتا ہے اور پہلے بیٹنگ کا اعلان کردیا ہے،سابق کپتان ویرات کوہلی کے استعفیٰ دینے کے بعد بھارتی ٹیم کا یہ پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔روہت شرما کپتانی کررہے ہیں۔

پاک آسٹریلیا تاریخی ٹیسٹ کےدن بھارت میں کوہلی کے لئے یادگار ٹیسٹ پھیکا،جمعہ سے آغاز

موہالی کا یہ میچ اس لئے بھی بھارت کے لئے اہم ہے کہ ویرات کوہلی 100 واں میچ کھیل رہے ہیں۔طویل عرصہ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری سے محروم ویرات کوہلی 100 میچزتک تو پہنچ گئے لیکن 100 کی اننگ کھیل پائیں گےیا نہیں،اس کا فیصلہ آج کل میں ہی ہوجائے گا۔

بھارتی اسپنر ایشون کو کپیل دیو کی ٹاپ 434 ٹیسٹ وکٹ کا ریکارڈ توڑنے کے لئے صرف 4 وکٹیں درکار ہیں۔بھارت نے بناکسی نقصان کے 9 اسکور بنالئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *