| | | | | | | |

پاک آسٹریلیا تاریخی ٹیسٹ کےدن بھارت میں کوہلی کے لئے یادگار ٹیسٹ پھیکا،جمعہ سے آغاز

موہالی،کرک اگین رپورٹ

ایک جانب 4 مارچ کو پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے تو دوسری طرف بھارت نے بھی اپنے ایک پلیئر کی تاریخ رقم کرنے کا انتظام کرلیاہے۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ بروز جمعہ سے موہالی میں شروع ہوگا۔یہ ٹیسٹ سا کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے کیریئر کا سنگ میل ثابت ہوگا۔وہ سچن ٹنڈولکر کے بعد بھارت کے لئے 100 ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی ہونگے۔

ایک جانب آسٹریلیا پاکستان میں 24 برس بعد تاریخی ٹیسٹ میچ کھیلے گا تو سٹیڈیم پیک ہوگا۔پلیئرز کا کھلے بازوں کے ساتھ استقبال ہوگا۔پلیئرز کو بھرپور عزت واحترام دیا جائے گا،ایک ایک بال پر شور ہوگا۔بلا امتیاز دادو تحسیبن پیش کی جائے گی،دنیا بھر کے کرکٹ فینز ان لمحات کو محفوظ کریں گے۔

ہمسایہ ملک بھارت میں اسی تاریخ کو شیڈول کئے گئے ٹیسٹ میچ میں کیا ہوگا،خالی گرائونڈ ہوگا۔کوئی تماشائی نہ ہوگا،کئی تالیاں بجانے والا بھی نہیں ہوگا۔خالی میدان میں ویرات کوہلی 100 واں ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔پھر ایک اور اعزاز اگر ملا تو اسے دیکھنے والا بھی کوئی نہ ہوگا،انہیں اپنے 8ہزار ٹیسٹ اسکور کے لئے38 رنز درکار ہیں۔دنیا کے 14 ویں تیز ترین 8ہزار رنز مکمل کرنے والے،یہ سنگ میل عبور کرنے والے 29 ویں کھلاڑی ہونگے۔

ایک اور تاریخی موقع بھی پھیکا پڑے گا،جب بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون 4 وکٹیں لیں گے تو وہ ملک کے ٹاپ ٹیسٹ وکٹ ٹیکر بن جائیں گے۔کپل دیو 434 وکٹ کے ساتھ بھارت کے نمبر ون ہائی وکٹ ٹیکر ہیں،ایشون 430 پر کھڑے ہیں،4 وکٹ لینے سے وہ رچرڈ ہیڈلی،رنگنا ہیراتھ،ڈیل سٹین سے بھی آگے نکل کر دنیا کے 8 ویں ٹاپ ٹیسٹ وکٹ ٹیکر بن جائیں گے۔

بھارت گزشتہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا رنراپ تھا،اس بار ٹاپ تھری میں بھی نہیں ہے،اتفاق سے جو سری لنکا اس وقت اس کے مقابل ہے وہ موجودہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹاپ پوائنٹس ٹیبل ہولڈر ہے۔اس طرح یہ میچ بھی اہم ہے۔سری لنکا جیت کے ساتھ اپنی نمبر ون پوزیشن بچائے گا۔بھارت نے اگر ہرادیا تو پاکستان آسٹریلیا کو شکست دے کر نمبر ون بن سکتا ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *