| | | |

بیوی دیکھ لے کہ قہوہ بنانا آگیا،رضوان کا ساتھی کھلاڑیوں کو پارٹی دیتے پیغام

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

بیوی دیکھ لے کہ قہوہ بنانا آگیا،رضوان کا ساتھی کھلاڑیوں کو پارٹی دیتے پیغام۔شاہین شاہ آفریدی قہوہ بنانے کے ماسٹر،فریضہ محمد رضوان نے ادا کیا۔پی سی بی کے پلیٹ فارم سے جانے ہونے والی ویڈیو میں پاکستان کے ٹاپ وکٹ ٹیکر قہوہ بناتے دکھائی دیئے۔

محمد رضوان نے کہا ہے کہ یہ میں اس لئے بھی بنارہا ہوں کہ میری بیوی دیکھ لے کہ میں قہوہ بنانا جانتا ہوں۔چائے کے لئے افتخار اور ساجد ماسٹر ہوتے ہیں۔

کھانے کے معاملہ پر فواد عالم اور اظہر علی میں تکرار

محمد رضوان نے کہا ہے کہ ریلیکس ہونے کے لئے ہم ایک ساتھ اکٹھے ہورہے ہیں۔قہوہ خانہ ہے۔ڈرائی فورٹ والے اور ہیں۔

اکثر قومی کھلاڑی اس مجلس میں شریک تھے۔رضوان کا کہنا تھا کہ اب تو کھانا پکانا،کپڑے دھونا بھی آگیا ہے۔

شاہین آفریدی نے سامنے آکر محمد رضوان کی تردید کی،کہا ہے کہ قہوہ بنانے کا میرا استاد محمد رضوان ہی ہے۔پاکستانی کپتان بابر اعظم  بھی اس مجلس میں شریک تھے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔1998  کےبعدآسٹریلیا پاکستان میں پہلی سیریز کھیلے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *