| | | |

کرکٹر بندوق کی نوک پر لوٹ لیاگیا،ٹی 20 لیگ خطرات میں

جوہانسبرگ،کرک اگین رپورٹ

کرکٹر بندوق کی نوک پر لوٹ لیاگیا،ٹی 20 لیگ خطرات میں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایک جانب پاکستان ہے،جہاں پی ایس ایل کے ڈومیسٹک کرکٹ کی سکیورٹی انٹرنیشنل سطح کی سخت ترین ہوا کرتی ہے۔دوسری جانب جنوبی افریقا ہے،جہاں جنوبی افریقا ٹی 20 لیگ کھیلی جارہی ہے،وہاں ایک غیر ملکی انٹرنیشنل کرکٹر کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیاگیا ہے۔ویسٹ انڈین انٹرنیشنل کرکٹر فیبین ایلن  جوہانسبرگ میں بندوق کی نوک پر لوٹ مار کے ایک دلخراش واقعے کا شکار ہو گئے۔ جمیکا سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ آل راؤنڈر، جو اس وقت سائوتھ افریقا ٹی ٹوئنٹی  لیگ میں پارل رائلز کی فرنچائز کی نمائندگی کر رہے ہیں، کو ٹیم ہوٹل کے باہر نشانہ بنایا گیا، جس سے کرکٹر ہل کر رہ گئے۔

نئی روایت ،سیریز کے دوران انگلینڈ کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ ،کہاں جارہے

بندوق سے لیس حملہ آوروں نے معروف سینڈٹن سن ہوٹل کے قریب ایلن کو پکڑا، اس کا فون اور ایک بیگ سمیت ذاتی سامان زبردستی چھین لیا۔ اس واقعے نے جنوبی افریقا ٹی 20 میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی حفاظت کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *