Asia Cup,BCCI Presedint Sourav Ganguly.UAE
| | | | | | | |

کیا کہنے،ایشیا کپ کے نئے میزبان کا اعلان ساروگنگولی کرگئے،جانیئے ایونٹ کہاں ہورہا

 

 

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

 

کیا زمانہ ہے،کیا بات ہے،سری لنکا کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کی میزبانی کے اصرار کرتا کرتا پیچھے ہوگیا۔جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کی حمایت بھی اس نے ہوا میں اڑادی ہے،پھر بھی ایشین کرکٹ کونسل موجود ہے۔اسے ہی اس کا فیصلہ کرکے اعلان کرنا چاہئے تھا۔

اعلان کہاں سے ہوا۔کوئی رسمی کارروائی بھی نہیں کی گئی۔ایشین کرکٹ کونسل کو عملی طور پر بھارت کی ربڑ اسٹمپ بنادیا گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کھل کرسامنے آگئے ہیں۔انہوں نے لندن سے اعلان کردیا ہے ۔21 جولائی کی شام بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ ایشیا کپ 2022 اب متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔یہ27 اگست سے 11 ستمبر 2022 تک کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ،سری لنکا کا آفیشلی میزبانی سے انکار،نیوٹرل وینیو فائنل

بھارتی بورڈ کے سربراہ  ساروگنگولی نے یہ اعلان ممبئی میں  بی سی سی آئی ایپکس کونسل کمیٹی کی میٹنگ کے بعد کیا۔

سری لنکا کرکٹ نے آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ کی کامیاب میزبانی کی،پاکستان کے خلاف 2 میچزکی میزبانی کررہا ہے۔اس نے اپنے ایل پی ایل اور ایشیا کپ کی میزبانی سے صاف انکار کردیا۔

ڈرامائی تبدیلی،ایشیا کپ کی سری لنکا سے منتقلی،نئے میزبان سے روابط تیز

اب یہ فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کو کرنا چاہئے تھا لیکن  اس کا اعلان بی سی سی آئی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیسے ہوا،اس کا اعلان بھارتی بورڈ کےسربراہ ہی کیوں کررہے ہیں۔

کرک اگین بہت روز قبل ایشیا کپ کی میزبانی متحدہ عرب امارات  منتقلی کی نیوز بریک کرچکا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *