لاہور،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا نے پاکستان کی پہلے روز کی خوشیوں،کامیابیوں پر پانی پھیردیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا پہلا سیشن اڑالیا،یہی نہیں بلکہ میچ کو بھی اڑیا ہے۔ایلکس کیری اور کیمرون گرین نے کوئی وکٹ نہیں گرنے دی اور اسکور بھی تیزی سے آگے کیا ہے۔
آسٹریلین بیٹربولڈ ہونے،آئوٹ قرار دیئے جانے کے باوجود بچ گئے،ساتھ میں بے ظابطگی کا الزام
کھانے کے وقفہ تک آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر 320 اسکور بنالئے تھے۔ایلکس کیری 60 اور کیمرون گرین 56 پر کھیل رہے تھے۔دونوں میں چھٹی وکٹ پر 114رنزکی شراکت ہوگئی ہے۔آج کے پہلے سیشن کے 28 اوورز میں انہوں نے بناکسی نقصان کے 88 رنزبنالئے ہیں۔
ادھر پاکستان کی ناکامی دیکھتے ہوئے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر میدان میں آگئے ہیں،انہوں نے ٹوئٹر پر سوال کیا ہے کہ پاکستان کا ایک لیگ اسپنر ہوا کرتا تھا،اس کا نام یاسر شاہ تھا،مجھے کوئی بتاسکتا ہے کہ وہ کہاں ہے۔
آسٹریلیا کے ایک اور کپتان کی پاکستان کے متعلق اہم گفتگو،محدود اوورز سیریز سے ایک کھلاڑی باہر
مکی آرتھر نے پاکستانی سلیکٹر اور تھنک ٹینک پر گہرا طنز کردیا ہے،اس لئے کہ اس سیریز میں کھلائے جانے والے اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی کی کارکردگی اوسط درجہ کی رہی ہے۔