| | | | |

آسٹریلین بیٹربولڈ ہونے،آئوٹ قرار دیئے جانے کے باوجود بچ گئے،ساتھ میں بے ظابطگی کا الزام

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کرکٹ ٹیم پھر کھڑی ہوگئی ہے۔لاہور میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز مہمان ٹیم نے پہلا سیشن اچھا گزارا ہے،اس دوران ایک ڈرامہ بھی پیش آیا ہے،جسے حسب سابق آسٹریلین میڈیا نے کرکٹ کی عجب بے ظابطگی کا عنوان دیا ہے،ویسے یہ حیران کن بات ہے  کہ امپائر کی ایک غلطی،ریویوکا موجود ہونا،پھر اس کی درستگی۔سب کچھ ہوتے ہوئے بھی غیر ملکی میڈیا ایسے عنوانات قائم کرنے سے باز نہیں آتا،جس سے صاف محسوس ہوتا ہے کہ وہ پاکستان یا اس کے امپائرز پر بددیانتی کا الزام لگانے کی کوشش کرتا ہے۔

لاہور ٹیسٹ کے پہلے روزپر آسٹریلین میڈیا کی سلگتی ہیڈلائنز،وارنر بھی بول اٹھے

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منگل کی صبح اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب  آسٹریلیا کے بیٹر ایلکس کیری ایک شاٹ کھیلنے میں ناکام ہوئے،امپائر نے بال کے ٹکرانے کی آواز سنی،انہوں نے اسے ایل بی ڈبلیو دیا،کیچ کا اس لئے نہیں کہہ سکتے کہ بال وکٹ کیپر کے آگے گری تھی۔

فیصلہ چیلنج ہوا۔نتیجہ میں ریویو میں دیکھا گیا کہ بال آف سٹمپ کی وکٹ کو چھوتی ہوئی گئی ہے لیکن بیلز نہیں گریں،اس لئے فیصلہ آسٹریلیا کے حق میں گیا۔

کہا جاسکتا ہے کہ ایلکس کیری بولڈ ہونے،امپائر کی جانب سے ایل بی قرار دیئے جانے کے باوجود ناٹ آئوٹ رہے ہیں۔آسٹریلیا نے 300 سے زائد اسکور کرلیا ہے،کیری کی ہاف سنچری ہوگئی ہے۔بدستور 5 وکٹیں باقی ہیں۔مقابلہ جاری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *