ٹرینٹ برج ناٹنگھم،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
کیویز کی ٹرینٹ برج میں کھلی پرواز،گیند گلاس میں،318 اسکور،اننگ جاری۔کیویز کی ٹرینٹ برج میں کھلی پرواز،گیند کو گلاس میں ڈال دیا،نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کو سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بڑا سرپرائز۔دن بھر انگلش گیند بازوں کو تھکا مارا۔کھیل کے خاتمہ پر87 اوورز میں صرف 4 وکٹ پر 318 اسکور بنالئے۔ڈیرل مچل 81 اور ٹام بلنڈل 67 پر کھیل رہے تھے،دونوں میں 5 ویں وکٹ پر ناقابل شکست149 رنزکی شراکت قائم ہوگئی تھی۔
ٹرینٹ برج ٹیسٹ،کیویز اور انگلینڈ کا ایک دوسرے کو سرپرائز
جمعہ کو شروع ہونے والے میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیتا،بین سٹوکس نے سبز وکٹ پر پہلے بائولنگ کا من چاہا فیصلہ کیا۔کیوی اوپنرز نے پہلا کمال یہ کیا کہ مشکل وقت میں 84 رنزکی شراکت قائم کی۔یہاں دونوں اوپنرز اوپر تلے آئوٹ ہوئے،پہلے ول ینگ 47 اور پھر کپتان ٹام لیتھم 26 کرسکے۔ ڈیوون کونوے اور ہنری نکلوس نے تیسری وکٹ پر قیمتی 77 رنزکا اضافہ کیا،انگلینڈ کو تیسری کامیابی161 پر ہنری نکلوس کی ملی جو30 رنزبناکر سٹوکس کا شکار بنے۔8 رنزکے اضافہ سے کونوے بھی 46 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔انگلش بائولرز یہاں تک پھر واپس آئے تھے لیکن اس کے بعد انہیں اگلے 45 اوورز میں کوئی وکٹ نہیں ملی۔
جمی اینڈرسن اور بین سٹوکس نے 2،2 وکٹیں لیں،میچ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ بھی ہوا جب آخری سیشن میں ڈیرل مچل کی ایک شاٹ چھکے کی شکل میں کرائوڈ میں موجود ایک فین کے بیئر کے گلاس میں جاگری،اس سے اسے بھی نقصان ہوا۔یہاں وہ لمحہ دیدنی تھا جب بائولر گیند واپس مانگ رہے تھے اور بائونڈری پر موجود فیلڈر عجب اشاروں سے انہیں گیند گیلا ہونے کا بتارہے تھے۔گیند کو بعد میں صاف کیا گیا ۔لارڈز کا پہلا ٹیسٹ انگلینڈ جیتا تھا۔