گال،کرک اگین رپورٹ
گال ٹیسٹ،پاکستان ایک او موقع گنواگیا،323 رنز کا قرض چڑھ گیا۔پاکستانی ٹیم گال ٹیسٹ کے قریب آتے آتے پھر دور ہونے لگی،ایک موقع پر 35 ویں اوور کی محدود کوشش میں اس نےسری لنکا کے 5 کھلاڑی صرف 117 رنزپرآئوٹ کردیئے تھے اور اس وقت میزبان ٹیم کی مجموعی لیڈ 263 اسکورکی تھی،یہ وقت تھا کہ قومی بائولرز مزید کچھ آئوٹ کرکے ایک بار پھرگزشتہ ٹیسٹ کی طرح ایک قابل عبور ہدف کے پیچھے جاتے لیکن کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے جو ان فٹ ہونے کے باعث اوپنر پوزیشن پر آنے کی بجائے چھٹے نمبر پر آئے ،وہ اور ان کے ساتھ دھنن جایا ڈی سلوا نے بندھ باندھ دیا۔
اب سری لنکا کا اسکور 50 اوورز کی بیٹنگ میں 5 وکٹ پر 176 ہوگیا ہے۔مجموعی سبقت 323 رنزکی ہوگئی ہے۔خراب روشنی کے باعث تیسرے روز ک کھیل جلدختم کردیا گیا۔سری لنکن کپتان 27 اور ڈی سلوا 30 کے انفرادی اسکور پر ناقابل شکست ہیں۔نسیم شاہ نے 29 رنزکے عوض 2 اوریاسر شاہ،محمدنواز،آغا سلمان نے ایک ایک آئوٹ کیا۔اپنا 100 واں ٹیسٹ کھیلنے والے اینجلیو میتھیوز اب تک کے اس اننگکے نمایاں اسکورر35 رہے۔یوں پہلی اننگ میں 42 رنزکرنے والے میتھیوز کا 100 واں ٹیسٹ سنچری تو دور ہافسنچری کے بغیر گزرا۔
گال ٹیسٹ،کپتان بیک انجری کاشکار،اگر مگر سے مشروط
اس سے قبل پاکستان نے کھیل کا آغاز 191 رنز 7 وکٹ سے شروع کیا،پوری ٹیم 231 رنزبناکر ڈھیر ہوگئی۔رمیش مینڈس نے47 رنز دے کر5 وکٹیں لیں۔سری لنکا جس نے پہلی باری میں 378 اسکور بنائے تھے،اسے 147 رنزکی سبقت ملی،یوں اب اس کی مجموعی برتری 323 رنزکی ہوگئی ہے۔5 وکٹیں باقی ہیں۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلہ کی 2 میچزکی سیریز کا یہ دوسرا ٹیسٹ میچ ہے۔پاکستان کو 0-1 کی سبقت حاصل ہے۔