گال،کرک اگین رپورٹ
گال ہوٹل میں کھلاڑیوں کا منفرد استقبال،ڈانس،رنگ اور چمک دمک۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا گال ہوٹل میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا،مقامی ثقافت کے سب رنگ نمایاں تھے،ہوٹل کا منظر ایسا تھا کہ جیسے پلیئرز کچھ جیت کر آئے ہوں۔اس سے قبل پی سی بی کے مطابق کرکٹرز نے کولمبو سے گال تک بائی روڈ سفر کیا۔بہتر موسم اور سر سبز ماحول میں کھلاڑیوں نے سفر انجوائے کیا ہے۔
گال پر بابر اعظم اور محمد رضوان نمایاں
قومی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ ہم نے سری لنکن زبان سیکھ لی ہے۔انہوں نے گڈ مارننگ اور کہاں جارہے ہوں وغیرہ کو سری لنکن زبان میں بول کربتایا،اس کے علاوہ بھی چند جملے بتائے۔
قومی کرکٹ ٹیم نے گالے کی شام ہوٹل میں گزاری،اب رات کے آرام کے بعد جمعہ 15 جولائی کو ٹریننگ ہوگی،ٹرافی کی رونمائی ہوگی۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا کرکٹ ٹیسٹ اس سے اگلے روز 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا۔پاکستان نے 2015 کے آخری دورے میں 3 میچزکی سیریز 1-2 سے جیتی تھی۔ٹیم منیجمنٹ پر شان مسعود کو کھلانے کا شدید دبائو ہے۔فواد عالم کی پرفارمنس آخری سیریز سے خراب چل رہی ہے لیکن خیال ہے کہ ان کو پہلے ٹیسٹ میں کھلایا جائے گا۔شان مسعود بنیادی طور پر اوپنر ہیں لیکن وہ مڈل آرڈر میں کھیلنے کو تیار ہیں۔
یہ خبر بھی آپ کی دلچسپی اور ریکارڈز کی یادداشت کے لئے اہم ہوگی
گال کے انوکھے ٹیسٹ ریکارڈز،پاکستان کے تمام 5 میچز،مکمل احوال