ہم جنس پرست پہلے مرد کرکٹر سامنے آگئے
| |

ہم جنس پرست پہلے مرد کرکٹر سامنے آگئے

آک لینڈ،برسبین،کرک اگین رپورٹ

دنیائے کرکٹ میں پہلے مرد کرکٹر نے ہم جنس پرست ہونے کا اعتراف کیا ہے۔خواتین کرکٹ کے واقعات تو پرانے ہیں لیکن مرد کرکٹرز کو بھی یہ تمغہ لگ گیا ہے۔

اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے تین دہائیوں بعد ہیتھ ڈیوس ہم جنس پرستوں کے طور پر سامنے آنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بین الاقوامی کرکٹر بن گئے ہیں۔

ڈیوس نے بلیک کیپس کے لیے پانچ ٹیسٹ اور 11 ون ڈے کھیلے اور ایک تیز رفتار باؤلر کے طور پر ڈومیسٹک کرکٹ میں فرسٹ کلاس کیریئر کا طویل عرصہ گزارا۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں ہم جنس پرست تھا،ٹیم میں کھیلتے ہوئے اپنے پارٹنر کو باہر لے جانے کا سوچتا تھا لیکن یہ ممکن نہیں تھا۔5 ٹیسٹ میں 17 وکٹیں اور 11 ایک روزہ میچز میں 11 ہی شکار ان کا کل خلاصہ ہے۔انہوں نے  1994 میں ڈیبیو کیا۔1997 میں آخری میچ کھیلا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *