| | | |

یار وکی،اتنا شور تو شارجہ کے کرائوڈ کا بھی نہیں تھا،وسیم اکرم کا وقار سے شکوہ

کرک اگین رپورٹ

یار وکی،اتنا شور تو شارجہ کے کرائوڈ کا بھی نہیں تھا،وسیم اکرم کا وقار سے شکوہ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سنہرے دور کے 2 فاسٹ بائولرز نے اداکاری شروع کردی ہے،سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے،جس میں  ٹو ڈبلیوز نے مجھے ہوئے اداکاروں کی طرح پرفارم کیا ہے۔ویڈیو میں دونوں کمال ایکٹنگ کرتے ہیں،ساتھ م،یں شارجہ کے شور کی یاد بھی تازہ ہوتی ہے۔

وسیم اکرم اور وقار یونس کو ایک ساتھ بیٹھے دکھایا گیا ہے،جیسے وہ کوئی میچ یا پروگرام دیکھ رہے ہوں،اتنے میں وقار کے فون کی بیل بجتی ہے۔وقار یونس کاٹ دیتے ہیں،تھوڑی دیر بعد پھر بیل بجتی ہے تو وسیم اکرم نہایت ہی خوبصورت مگر زچ ہوئے انداز میں پوچھتے ہیں کہ

یار وکی،!اتنا شور تو شارجہ کے گرائونڈ میں بھی نہیں تھا،ہوکیا گیا ہے،بھائی۔

وقار یونس ہاتھ میں فون اٹھائے کبھی وسیم کو دیکھتے ہیں تو کبھی فون کی سکرین کی طرف،پھر وہ بھی بڑے اسٹائل میں جواب دیتے ہیں کہ

کسی چیز کا ایک اشتہار لگادیا تھا۔بس  کرائوڈ نے تنگ کرمارا ہے۔

اس کے بعد وسیم اکرم اسی اسٹائل میں جواب دیتے ہیں۔

اصل میں یہ ویڈیو ایک اشتہاری مہم کے سلسلہ کی ہے۔فینز نے اسے بے حد پسند کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *