کرک اگین رپورٹ
ورلڈکپ سے 11 خبریں،روہت شرما ناخوش،ٹنڈولکرکامجسمہ،جوڑی پھر نموادر، بورڈ پر ایف آر آئی،پاکستانی ٹیم نے میچ کیسے دیکھا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ
ٓٓآئی سی سی ورلڈکپ کے دوران ممبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے مجسمے کی رونمائی کردی گئی ہے۔ایک پرستار کے طور پر وانکھیڑے کے پہلے دورے سے لے کر گواسکر کے ڈریسنگ روم کی نشست لینے تک، سچن نے یہ سب کچھ اپنے مجسمے کی نقاب کشائی پر نمایاں کردیا۔
جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک نے نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری کے ساتھ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہےکہ 4 سنچریز ایک ورلڈکپ میں کرلیں،ساتھ میں 500 سے زائد اسکور ایک ایونٹ میں کرنے والے پہلے جنوبی افریقا کھلاڑی بن گئے۔
ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل ،نیوزی۔لینڈ کتنا گرا،پاکستان کو قدرتی ایڈوانٹیج کون سا
بھارتی کپتان روہت شرما نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ممبئی اور نئی دہلی میں آلودگی بہت زیادہ ہے۔آتش بازی بند کرنے کے فیصلہ کو سراہا ہے لیکن اس ٓ آلودگی سے بے زاری ظاہر کی ہے۔
انگلینڈ کے سابق کپتان اوین مورگن نے کلیئر کیا ہے کہ اپنے ہیڈ کوچ موٹ کی جگہ نہیں لینا چاہتے لیکن ٹیم کی ورلڈکپ پرفارمنس پر تنقید توہوگی۔
بھارت میں ایک کرکٹ مداح نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو جعلی ٹکٹ بیچنے والا قرار دیا ہے اور کہا ہے بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن،بی سی سی آئی اور بک می شاپ ذمہ دار ہیں،تینوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2023،کیویز زمین بوس،پروٹیز کی بڑی جیت ،پاکستان جگما اٹھا
بنگلہ دیش کے لٹن داس نے جاری ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے دوران ہندوستان چھوڑ دیا ہے اور ذاتی وجوہات کی بناء پر ڈھاکہ واپس وطن لوٹ گئے ہیں۔ ان کی وطن واپسی کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ ممکنہ طور پر سری لنکا کے خلاف اپنے اگلے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، جو کہ 6 نومبر کو ہونے والا ہے۔اطلاعات کے مطابق، لٹن اور اس کی اہلیہ اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ درمیان میں ہی چھوڑنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔
اوپنر شبمن گِل اور لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کو ایک ساتھ تصویر میں کھینچنے سے گریز کرنے والی ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے مداحوں اور پیروکاروں میں قیاس آرائیوں اور تجسس کو جنم دیا ہے، جس سے بحث و مباحثے کا جنون جنم لے رہا ہے۔
نیوزی لینڈ کے نیٹ رن ریٹ سے آگے جانے کیلئے پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف تقریباً 35 اوورز میں ہدف پورا کرنے یا پھر تقریباً 83 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کی ضرورت ہے لیکن دونوں ٹیموں کے پاس اس کے بعد ایک اور کھیل ہوگا لہذا آخری گروپ میچ میں ایک نیا منظرنامہ ہوسکتا ہے۔
بنگلورو میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ اور بھارت کے ورلڈکپ کے اہم میچ کو قریب سے دیکھا ،ہوٹل میں ٹی وی سکرین پر میچ دیکھتے ہوئے انہیں اطمینان رہا کہ کیویز ہاررہے ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کیمپ میں اس وقت 6 کھلاڑی ان فٹ ہیں،پاکستان کے خلاف میچ کے لئے درمیان میں صرف 2 روز باقی ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کل بنگلورو میں ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لے گی ،پاکستان ٹیم میچ سے قبل 3 نومبر کو ٹریننگ کرے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم 4 نومبر کو میچ کھیلے گی۔