ملتان،کرک اگین رپورٹ۔ٹیسٹ کرکٹ کے سنگل سیشن میں 12 وکٹیں،ریکارڈ اب بھی نہ ٹوٹ سکا،وہ کیسے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ کے ایک سیشن میں زیادہ وکٹیں کتنی گریں۔ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روزپہلے سیشن میں گرنے والی 12 وکٹوں کے بعد یہ سوال سامنے آیا ہے۔اگرچہ اس سیشن میں 30 منٹ زیادہ تھے لیکن بہرحال یہ ٹیسٹ کا سنگل سیشن ہی کہلائے گا۔پہلے پاکستان کی 7 وکٹیں اسکور میں 38 رنزکا اضافہ کرکے پویلین لوٹیں اور پھر ویسٹ انڈیز کے دوسری اننگ میں 5 کھلاڑی 54 پر پویلین لوٹے تو ایک سیشن کی یہ 12 وکٹین ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں عام طور پر سنگل سیشن میں ایک ٹیم کے آئوٹ ہونے کے واقعات موجود ہیں۔اسی ٹیسٹ کےدوسرے روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ایک سیشن میں آئوٹ کیا تھا لیکن اس سے زیادہ کا ریکارڈ پہلے سے موجود ہے۔پاکستان میں پہلی بار 12 ٹیست وکٹیں ایک سیشن میں گرنے کا ریکارڈ ضرور بنا ہے لیکن یہ عالمی ریکاڑد نہیں ہے بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹوں کا ایک سیشن کا ریکارڈ 14 وکٹ کا ہے۔
پاکستان ریکارڈ بنانے کی بجائے بنوانے میں مشہور سے مشہور تر،جومل وریکن کی 10 وکٹیں،3 اعزاز
نومبر 2004 میں ممبئی میں بھارت کے چائے کے وقت اپنی دوسری اننگز میں چھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکی تھے، اس نے 99 رنز کے خسارے کو معمولی برتری میں بدل دیا تھا۔ لیکنانہوں نے اپنی آخری 4 وکٹیں 10 رنز کے عوض 4 اوورز سے بھی کم وقت میں گنوا دین اور 205 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔ حیران کن دو گھنٹوں میں (اضافی آدھے گھنٹے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے) طاقتور آسٹریلوی ٹیم 30.5 اوورز میں 93 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔بھارت نے معجزانہ طور پر 13 رنز سے میچ جیت لیا۔ 14 وکٹیں یوں ایک سیشن میں گری ہیں۔