| | | | | |

دوسرا ایشیا کپ 1986،بھارت غائب،پاکستان پھر بھی فائنل ہارا،عمران خان کپتان

عمران عثمانی

دوسرا ایشیا کپ 1986،بھارت غائب،پاکستان پھر بھی فائنل ہارا،عمران خان کپتان تھے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ یہ بیان ہے ایشیا کپ تاریخ کا۔ایشیا کپ ہسٹری کاا ور ایشیا کپ ریکارڈز کا۔ایشیا کپ تاریخ،پاکستان بھارت کی عدم موجودگی کے باوجود 1986 میں چیمپئن نہ بن سکا۔ایشیا کپ کا دوسرا ایڈیشن 1986 میں کھیلا گیا۔سری لنکا میں شیڈول یہ ایونٹ30 مارچ سے 6 اپریل کے درمیان تھا۔بھارت اس میں شریک نہیں ہوا، اس لئے کہ اس کے سری لنکا کے ساتھ سیاسی مسائل چل رہے تھے۔بنگلہ دیش کو ایسوسی ایٹ ٹیم کے طور پر ڈیبیو کرنے کا موقع ملا۔یہ ایونٹ بھی پہلے ایشیا کپ 1984 کی طرز پر ہوتا تو پاکستان پہلی بار ایشین چیمپئن بن جاتا،بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔اس میں رائونڈ رابن لیگ میچز کے ساتھ فائنل رکھ دیا گیا۔وہ پاکستان کے لئے غیر مفید بنا۔پہلے ایشیا کپ میں فائنل نہیں تھا۔

تاریخ کا پہلا ایشیا کپ،ایونٹ میں پہلا پاک بھارت ٹاکرا،کون بنا چیمپئن

پاکستان کی قیادت عمران خان کررہے تھے۔یہ ان کا پہلا ایشیا کپ تھا۔سری لنکا دلیپ مینڈس کے کپتان تھے۔اتفاق یہ تھا کہ پاکستان نے 30 مارچ کو پہلے میچ میں سری لنکا کو 81 رنز اور دوسرے میچ میں 31 مارچ کو بنگلہ دیش کو7 وکٹ سے شکست دی۔ایشیا کپ 1986 کا فائنل 6 اپریل کو پاکستان اور سری لنکا میں ہوا۔رائونڈ سطح پر 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ کرنے والی پاکستانی ٹیم  مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹ پر 195 رنزبنانے میں کامیاب ہوئی،یہ اس لئے بھی ٹھیک  اسکور تھا کہ پورےا یونٹ میں کوئی ٹیم 200 اسکور نہیں کرسکی تھی ،جواب میں سری لنکا نے کمال انداز میں ہدف  اڑھائی اوور قبل 5 وکٹ پر حاصل کیا۔

یوں سری لنکا ایشین چیمپئن بن گیا۔پاکستان مواقع کے باوجود جیتنے میں ناکام رہا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *