| | | | |

چھٹا ٹی 20،پاکستان کی پھر پہلے بیٹنگ،رضوان باہر،2 تبدیلیاں

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 7 میچزکی ٹی 20 سیریز کا ٹاس ہوگیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں انگلش کپتان  معین علی نے ٹاس جیت لیا ہے اور پہلے بائولنگ کا اعلان کیا ہے۔ٹیم میں تبدیلی ہوئی ہے۔محمدحارث کو ڈیبیو کروایا گیا ہے۔محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے۔وکٹ کیپر محمد حارث آج اپنا پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے ۔محمد رضوان اور حارث رؤف کو آج آرام دیا گیا ہے ۔

کرک اگین نیوز کی پی سی بی سے تصدیق،محمد حارث کا آج ڈیبیو

میچ میں قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔نائب کپتان شاداب خان، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد، آصف علی اور حیدر علی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہنواز دھانی اور عامر جمال بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔پاکستان کو برتری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *