دبئی،لندن:کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان اور بھارت کی ریٹنگ میں اضافہ ہواہے۔پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف 3 میچزکی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔بھارت نے زمبابوے کو اسی مارجن سے شکست دی۔اس کے بعد بھارت کی ریٹنگ بہتر ہوکر 111 ہوگئی ہے،اس کی پوزیشن تیسری ہے۔پاکستان 107 ریٹنگ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔نیوزی لینڈ بھی ویسٹ انڈیز سے جیتاہے،اس کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔انگلینڈ ٹیم 119 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
مشن ایشیا کپ ،پاکستانی ٹیم دبئی پہنچ گئی،آج کا شیڈول
ادھر انگلش ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس نے دوران آرام دماغی مسائل کی گولیاں کھانے کا اعتراف کیا ہے،انہوں نے گزشتہ 2 سال کے حالات،اپنی فٹنس،والد کی بیماری،کینسرسے موت،اسی طرح اس سےقبل 2017 میں برسٹل میں کلب جھگڑے کے تمام واقعات یاد کئے۔بتایا ہے کہ دبائو میں میں دماغی سکون کی دوائیاں لیتا رہا،جو بہت مشکل فیصلہ ہے۔بین سٹوکس نے اعتراف کیا ہے کہ مجھے خوف ہے کہ شاید میں آگے کرکٹ سے وقفہ لوں،تو پھر واپسی نہیں کرسکوں گا،کیریئر تمام ہوگا۔
بین سٹوکس پہلے ہی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں،حال ہی میں ٹیسٹ کپتان بنائے گئے۔