کرک اگین اسپیشل رپورٹ
ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ چل رہا ہے،پریکٹس میچز بھی شروع ہوگئے،اب تو ختم ہونے لگے ہیں۔پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے پاکستان کے پہلے وارم اپ میچ پر تبصرہ کیا ہے۔اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر سابق کپتان کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم جیت گئی،اس کی بات بعد میں کریں گے۔اہم بات یہ ہے کہ بڑے عرصے بعد پاکستانی ٹیم کی شکل نظر آنے لگی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے والے پاکستانی کمبی نیشن پر انضمام کو پاکستانی ٹیم کی شکل دکھائی دینے لگی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ کوئی ٹیم ہے۔کوئی بیلنس نظر آرہا ہے۔اوپنر کے لئے رضوان اور بابر پھر فخرزمان،محمد حفیظ،شعیب ملک اور آصف علی سے مجھے پاکستانی کی ایک ایسی شکل نظر آئی ہے کہ جیسے واقعی کوئی ٹیم کھیلی ہے۔یہی کچھ اگر 6 ماہ سے کرلیا ہوتا تو آج فخر،شعیب اور آصف میں کتنا اعتماد ہوتا اور فخر بھی ذرا اونچے ہوتے۔یہ کھلاڑی تو اس لئے لائے گئے ہیں کہ کوئی زخمی ہوا ہے یا تنقید ہوئی ہے تو ان کو لے کر آئے ہو۔
سابق چیف سلیکٹر نے کہا ہے کہ ہمارے بائولرز نے بھی اچھی بالز کیں،یہ بات یاد رکھیں کہ یو اے ای کی وکٹ کا زیادہ تجربہ پاکستان کو ہے،ہم جتنا فائدہ لے سکتے ہیں،کوئی اور ٹیم نہیں لے سکتی۔دوسری بات یہ ہے کہ اسپنرز کا رول اہم ہوگا۔پاکستانی اسپنرز نے 9 اوورز میں صرف 26 رنز دیئے ہیں ،پسرز کو مار پڑی ہے۔اسپنرز عماد،شاداب اور حفیظ کی کارکردگی کام آئے گی۔
انضمام الحق کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم یاد رکھے کہ 20 اوورز میں سے آدھے اوورز اسپنرز کروائیں۔پیسرز کا بھی اچھا کمبی نیشن ہے۔پیسرز کو یارکرز کی پریکٹس کرنی پڑے گی تاکہ آخر میں مار نہ پڑے۔انضمام نے مزید یہ کہا ہے کہ بیٹنگ پر اتنا کہوں گا کہ اوپنرز رضوان اور بابر 2 سال سے بہترین اوپنرز رہے ہیں۔میرا خیال ہے کہ ٹاپ آرڈر کا سٹرائیک ریٹ بہتر کرنا ہوگا۔بابر نے 41 بالز پر 50 کیئے۔رضوان نے 17 بالز پر 13 کئے ہیں۔دونوں کو سٹرائیک ریٹ دینا ہوگا۔دوسری صورت میں میچ پھنس جائے گا۔ٹاپ آرڈرز سے ہمیں مدد درکار ہے۔6 ریگولرہٹرز کے ساتھ جانے کا فائدہ اٹھانا ہوگا۔
پاکستان سے اور سلوک،انگلینڈ کے ویسٹ انڈیز میں 3 ماہ میں 2 دورے طے،شیڈول جاری
انضمام الحق نے تجویز دی ہے کہ پہلے 6 اوورز میں زیادہ اسکور کرنے کی پلاننگ کرنی ہوگی،مجھے ٹیم کا کمبی نیشن اچھا لگا،امید ہے کہ ٹیم پرفارم بھی اچھا ہی کرے گی۔
انضمام الحق کو پاکستان کی شکل نظر آگئی،2 اہم انکشافات کئے ہیں۔پہلا یہ کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے والی قومی کرکٹ ٹیم یہی ہوگی۔دوسرا یہ کہ ٹیم اسپنرز کے ساتھ اٹیک کرے گی۔