| | | | | | | |

ورلڈ ٹی 20،انگلینڈ سیریزکے لئے پاکستان کے اسکواڈز کااعلان

 

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ

ورلڈ ٹی 20،انگلینڈ سیریزکے لئے پاکستان کے اسکواڈز کااعلان۔پاکستان کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ ٹی20 کپ،انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کے 3 ملکی ٹی 20 کپ کے لئے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔شان مسعود کی سلیکشن ہوگئی ہے۔کرک اگین کی 31ا گست کی نیوز درست رہی،یہی نہیں کرک اگین نے اس کے بعد بھی تسلسل کے ساتھ شان مسعود سلیکشن کی نیوز کنفرم کی تھیں۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
پندرہ  کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی اور حیدر علی شامل ہیں ۔
حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) اور محمد حسنین اسکواڈ میں شامل ہیں
محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور عثمان قادر 15 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
فخر زمان، محمد حارث (وکٹ کیپر) اور شاہنوازدھانی ٹریول ریزرو کی حیثیت سے سفر کریں گے۔
ایونٹ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

سلیکٹرز نے فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ تمام کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل کیا ہے
فخر زمان گھٹنے میں تکلیف کے باعث انگلینڈ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہیں
آل راؤنڈر عامر جمال اور اسپنر ابرار احمد کو بھی انگلینڈ کے خلاف سات ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کے لیے اسکواڈ میں کیا گیا ہے۔

فخرزمان کو  ڈراپ کردیا گیا ہے۔وہ ریزرو کھلاڑیوں میں ہونگے،۔

ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے اسکواڈ

بابر اعظم ،کپتان۔شاداب خان،نائب کپتان،آصف علی،حیدر علی،حارث رئوف،افتخار،خوشدل،حسنین،نواز،رضوان،محمد وسیم،نسیم شاہ،،شاہین، شان مسعود ،عثمان قادر

محمد حارث،شاہ نواز دھانی،فخرزمان ریزرو پلیئرز میں ہونگے۔

انگلینڈ سیریز کے لئے کھلاڑی یہ ہونگے۔

بابر ،شاداب،ابرار،آسٖ علی،حارث رئوف،افتخار،خوشدل شاہ،حارث،حسنین،نواز،وسیم،نسیم شاہ،دھانی،شان مسعود ۔شان مسعود کو انگلینڈ اسکواڈ میں شامل ہیں۔

شان مسعود نے بیگ باندھ لیا،ساجد خان الٹ چل پڑے،امام پھر ناکام،سوچیں،جرمانے،اہم خبریں

شان مسعود کی اہم موڑ پرواپسی،ایک سابق کپتان کے لئے کوششیں،کرک اگین خبر درست

کرک اگین نے شان مسعود کی قومی اسکواڈز میں واپسی کی ایک نیوز 31 اگست 2022 کو اس وقت دی تھی،جب اس کا کہیں تصور بھی نہیں تھا۔

آج ایک ون ڈے،قومی ٹی 20 کے 2 میچز،شان مسعود پاکستانی ٹیم، میں واپس

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *