پرتھ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جب ٹاس ہارے تو ان کی تصویر نے واضح کردیا تھا کہ کیا ہونے جارہا ہے۔ان کے چہرے پر گھبراہٹ طاری تھی یا پھر ان کو کوئی خوف تھا۔کرک اگین کا ماننا ہے کہ یہی سچ ہےجو کبھی نہ کبھی اوپن ہوگا۔
کرک اگین نے ٹاس کے وقت ،اس کے نتیجہ کے بعد کی تصویر جب دیکھی تو اسی وقت ایک دھڑکا لگ گیا تھا کہ پاکستانی کپتان دبائو میں ہیں،اس پر مزید تفصیلات پھر سہی۔
چیئرمین پی سی بی سے کپتان تک مٹی کے سادھو،شعیب اختر کی تاریخی چھترول
سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ جب بھی رضوان اور بابر نہیں چل رہے تھے تو باقی بیٹنگ خراب۔یہی کچھ آج ہوا۔افتخار احمد نے گزشتہ میچ میں پرفارم کیا،اب نہیں چلے۔یہ کوئی بات ہے۔یہ کیا پلیئرز ہوئے جو ایک میچ کھیل کر سوجاتے ہیں۔
انضمام الحق کہتے ہیں کہ میرے لئے حیران کن بات تھی کہ 130 کی سپیڈ سے وہ بالز کررہے تھے تو آپ سے کھیلا نہیں گیا۔یہ بیٹنگ کا پرابلم ایشیا کپ سے چلا آرہا تھا۔یہ پاکستان کی پرابلم رہی ہے۔ہماری بائولنگ اچھی رہی ہے۔میں نہیں جانتا کہ پاکستان کا سٹیٹس کیا ہے،اب یہ سیمی فائنل کھیل سکیں گے یا نہیں۔سامنےپروٹیز ٹیم ہے،ان کے پاس بھی اچھے پیسرز ہیں،پھر ان کی بیٹنگ بھی اچھی ہے۔یہاں اس کنڈیشن میں پاکستان کے لئے بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز بھی خطرہ بن گئے ہیں۔پاکستان کو باقی میچز اچھی کرکٹ کھیل کر جیتنا پڑے گا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ ،زمبابوے سے شکست کا کرک اگین خدشہ سچ،سیمی فائنل ابھی ممکن
زمبابوے سے 1 رن کی شکست نے پاکستان کو ورلڈ ٹی 20 کپ سپر 12 میں بری طرح ہلا کررکھ دیا ہے۔