سڈنی،کرک اگین رپورٹ
سادہ سی بات رہ گئی۔انگلینڈ کے لئے اب ڈو آر ڈائی ہے۔نیٹ رن ریٹ کی کہانی ختم ہوئی۔سادہ سی جیت درکار ہے۔48 گھنٹے قبل تک انگلینڈ کے سرپر 2 بوجھ تھے۔پہلا یہ کہ میچ بھی جیتنا ہے اور دوسرا یہ کہ مطلوبہ مارجن سے جیت نام کرنی ہے لیکن ان کو افغانستان کا شکر گزارہونا چاہئے،جنہوں نے آسٹریلیا کو جمعہ کے روز باندھ کر رکھا،انہیں بمشکل 4 رنزکی جیت نام کرنے دی۔اس کی وجہ سےآسٹریلیا کا نیٹ رن ریٹ گرا ہے اور اس کا فائدہ براہ راست انگلینڈ کو ہوا ہے۔
ہفتہ 5 نومبر 2022 کو سڈنی میں انگلینڈ اور سری لنکا کھیلیں گے۔ایسا نہیں کہ مطلق اس میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل کی ٹکٹ کٹوالے گی بلکہ بات یہ ہے کہ سیمی فائنل کی سیٹ جیتنے کی صورت میں انگلینڈ کو ملے گی۔سری لنکا کے جیتنے کی صورت میں یہ ٹکٹ آسٹریلیا لے اڑے گا۔
افغانستان کی آسٹریلیا سے شکست کے بعد سری لنکا کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ آئرلینڈ کے خلاف جیت کے بعد نیوزی لینڈ کے پہلے ہی سات پوائنٹس ہیں۔ آسٹریلیا نے اب اس تعداد کو برابر کر دیا ہے۔سری لنکا جو کچھ کر سکتا ہے، وہ انگلینڈ کے ناک آؤٹ میں آگے بڑھنے کے امکانات کو برباد کر سکتا ہے۔ یہ میچ انگلینڈ کے لیے جیتنا ضروری ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ، آسٹریلیا افغانستان سے ہارتے بچا،سیمی فائنل کے لئے 2 چانسز
میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔اتفاق سے ہفتہ کو ٹی 20 ورلڈکپ میں ایک ہی میچ شیڈول ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ میچ بارش کی نذر ہوجائے تو کیا ہوگا،تب بھی انگلینڈ ریس سے باہر ہوگا اور آسٹریلیا سیمی فائنل کا حقدار بن جائے گا،ان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ہفتہ کو سڈنی میں خراب موسم کی پیش گوئی نہیں ہے اچھی خبر یہ ہے کہ انگلینڈ کا نیٹ رن ریٹ آسٹریلیا سے اچھا ہے، اس لیے انہیں بس جیتنا ہے، کسی بھی مارجن سے۔ انگلینڈ کے لئے اس سے بھی اچھی خبر یہ ہے کہ سری لنکا نے 2014 کے بعد سے انگلینڈ کو نہیں ہرایا ہے۔۔ انگلینڈ نے اپنے آخری سات مقابلے جیتے ہیں۔
اس میچ کے ساتھ ہی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے سپر 12 گروپ 1 کی 6 میں سے تمام 6 ٹیموں کے میچز مکمل ہوجائیں گے اور نیوزی لینڈ کے ساتھ دوسری سیمی فائلنسٹ ٹیم فائنل ہوجائے گی۔