شارجہ،کرک اگین رپورٹ
Image source Twitter
آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے سپر 12 کے گروپ 1 کے میچز مکمل ہوگئے۔ہفتہ کی شب جنوبی افریقا اور انگلینڈ کا میچ کھیلا گیا،جسے سخت مقابلہ کے بعد جنوبی افریقا نے10 اسکور سے جیت لیا ہے۔جنوبی افریقا نے 2 وکٹ پر 189 اسکور کئے،انگلش ٹیم 8 وکٹ پر 179 تک محدود رہی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل،پاکستان کے مقابل آسٹریلیا،جنوبی افریقا باہر،تاریخ اور مقام بھی سیٹ
اتفاق سے میچ کے نتیجہ سے قبل ہی یہ فیصلہ ہوچکا تھا کہ جنوبی افریقا سیمی فائنل ریس سے باہر ہوگیا،اسے انگلینڈ کو 131 رنزتک رکھنا تھا ،ایسا نہ کرسکا۔نتیجہ میں پروٹیز ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل سے باہر ہوگئے،اب ان کی توجہ میچ جیتنے پر تھی۔میچ کے بعد دلچسپ سین ہوا۔دونوں ٹیموں کے چہرے اترے تھے،انگلینڈ سے ناقابل شکست کا لیبل اترا،انفرادیت کھودی۔پوائنٹس نمبرنگ میں وہ 3 ٹیموں کے برابر ہوا۔جنوبی افریقا ٹاپ 2 ٹیموں کی طرح 8 پوائنٹس پاکر بھی باہر ہوا۔انگلینڈ جیسی ٹیم کو روندنے کے باوجود بھی باہر ہوا۔تمام پلیئرز دکھی تھے،میچ کی جیت کی خوشی نہ تھی۔
انگلش ٹیم نے 190 رنزکے تعاقب کا آغاز نہایت اعتماد کے ساتھ کیا۔38 کے مجموعہ پر جیسن رائے ریٹائرڈہرٹ ہوگئے،وہ20 کرگئے تھے۔انگلینڈ کی پہلی وکٹ 58 پر گری جب جوس بٹلر 26 کرکے گئے،جونی بیئرسٹو ایک کرسکے،معین علی نے اچھا پرفارم کیا اور 27 بالز پر 37 کی اننگ کھیل کر انگلینڈ کا مجموعہ110 تک پہنچادیا۔ان کے ساتھ کھیلنے والے خطرناک ہٹر ڈیوڈ میلان 33 کر کے گئے تو انگلینڈ کا اسکور 145 تھا،یہاں سے مقابلہ زور پکڑ چکا تھا۔لونگسٹن بھی قیمتی 28 کرگئے۔
انگلینڈ کو آخری اوور میں جیت کے لئے 14 رنز درکار تھے،5 وکٹیں باقی تھیں کہ ایسے میں پروٹیز پیسر کاگیسو ربادا نے کرس واکس،اوئن مورگن اور کرس جارڈن کو مسلسل 3 ابلز پر آئوٹ کرکے ہیٹ ٹرک کرلی۔تینوں بیٹرز مختلف پوزیشنز پر کیچ ہوئے،ان میں انگلش کپتان بھی شامل تھے۔
آخر میں 2 بالز پر13 اسکور مشکل ہوگئے تھے،نتیجہ میں انگلش اننگ 8 وکٹ پر 179 رنز تک محدود رہی،نتیجہ میں جنوبی افریقا نے شاندار میچ 10 رنز سے جیت لیا۔یہ ایونٹ میں انگلینڈ کی پہلی شکست تھی۔جنوبی افریقا،انگلینڈ اور آسٹریلیا تینوں کے 8،8 پوائنٹس بنے ہیں ،بہترین نیٹ رن ریٹ پر انگلینڈ پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر آئے اور سیمی فائنل میں گئے۔پروٹیز پیسر کاگیسو ربادا نے 3 وکٹ کے لئے 48 رنز دیئے لیکن یہ ہیٹ ٹرک تھی۔ تبریز شمسی اور پریٹوریس نے بھی 2،2 آئوٹ کئے۔
اس سے قبل جنوبی افریقا نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے کھیل کر 2 وکٹ پر 189 رنزبنائے۔ڈیئر ڈوسین نے94 اورایڈن مارکرم نے 52 رنزبنائے۔