لکھنو،کرک اگین رپورٹ
آئی پی ایل 2023،ایک میچ میں 14 کھلاڑی ڈبل فیگرکونہ پہنچ سکے،کوہلی الیون کی ناقابل یقین جیت۔آئی پی ایل 2023 کے ایک میچ میں ویرات کوہلی کی ٹیم سمیت دونوں ٹیمیں بیٹنگ کرنا بھول گئیں۔کرکٹ کی دنیا سے بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بنگلورو ٹیم میچ ہاتھ سے جانے کے بعد بھی ہاتھ دکھاگئی۔انتہائی لوسکورنگ شو میں بھی کوہلی الیون رائل چیلنجرزبنگلور کو رنز سے ہرادیا۔
فاتح ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور نے9 وکٹ پر صرف 126 اسکور بنائے۔کپتان فاف ڈوپلیسی نے 44 اور ویرات کوہلی نے 31 رنزبنائے۔دینش کارتھک کے 16 کے علاوہ کوئی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔یوں 8 بیٹرز سنگل فگر میں باہر تھے۔نوین الحق 30 رنزکے ساتھ 2 وکٹ لے کرکامیاب رہے۔
رضوان نمبر5 پر بیٹنگ سے ناراض،دل کھول دیا،کپتان سے بات تک نہیں کی
اب ہدف صرف 127 رنزکا تھا۔لکھنو سپرجائنٹس کے بیٹرز خوش فہمی میں تھے۔38 تک 5 وکٹ گنوانا بڑی بات نہ تھی لیکن جب 77 پر 8 کھلاڑی باہر گئے تو جیت مشکل ہوگئی۔یوں پوری ٹیم 1 بال قبل 108 رنزپر باہر ہوگئی اور 18 رنز سے ہارگئی۔یہاں 5 بیٹرز ڈبل فیگر دیکھنے کے باوجود اسکور پورا نہ کرسکے۔پورے میچ میں 13 کھلاڑی ڈبل فیگر کو نہ چھوسکے۔