بنگلور،کرک اگین رپورٹ
ویرات کوہلی نے اپنے ٹی20 مستقبل کے حوالہ سے بڑا اعلان کردیا۔ویرات کوہلی نے اپنے آئندہ کے ٹی 20 کرکٹ مستقبل کے حوالہ سے بڑی بات کردی۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور آخری لمحات میں آئی پی ایل 2023 کے پلے آف سے باہر ہوگئی ہے۔اہم بات یہ بھی تھی کہ کوہلی نے مسلسل دوسری آئی پی ایل سنچری بنائی،پھر ہسٹری میں 7 ویں سنچری کرنے والے واحد بیٹر بنے ہیں۔
گزشتہ سال ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کی ناکامی کے بعد ویرات کوہلی سمیت متعدد سینئرز ٹیم سے یوں باہر ہیں کہ انہیں ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھلائی جاتی ہے۔بھارت سے روی شاستری سمیت متعدد اہم نام یہ کہہ چکے ہیں کہ کوہلی کو بھارت کی ٹی 20 انٹرنیشنل سائیڈ سے باہر کیا جائے۔کوہلی نے کبھی جواب نہیں دیا۔
ویرات کوہلی کیچ لیتے زخمی،میدان سے باہر،ورلڈکپ کے لئے کتنا خطرہ
اتوار کو بنگلور میں گجرات ٹائٹنز سے شکست کے بعد ان کا کہناتھا کہ ٹی 20 کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔مجھے معلوم ہے کہ ابھی میری یہ کرکٹ باقی ہے،اس لئے کہ میں پرفارم کررہا ہوں۔بہت سے لوگ یہ کہتے اور سوچتے ہیں کہ میری ٹی 20 کرکٹ ختم ہوگئی ہے لیکن میں ایسا نہیں سوچتا،ایسا محسوس تک نہیں کرتا۔مجھے علم ہے کہ مجھے کب تک کھیلنا ہے۔یوں کوہلی نے تجزیہ نگاروں سمیت بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کوبھی مشکل میں ڈال دیا ہے جو 2024 کے ٹی 20 ورلڈکپ اسکواڈ کو فائنل کررہے ہیں۔