ہمنٹوٹا،کرک اگین رپورٹ
ایسی پوزیشن پر مزید کھیلنے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ،نسیم شاہ کا انکشاف۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستانی کھلاڑی نسیم شاہ کہتے ہیں کہ یہ جتنی آخر میں میری باریاں آرہی ہیں،اس سے کہیں ہارٹ اٹیک نہ ہوجائے ،یہ کہہ کرہنس پڑے۔افغانستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں فتح گر سٹروک کھیلنے والے اور پاکستان کو ایک وکٹ کی جیت دلوانے والے نسیم شاہ نے کہا ہے کہ میری باری جب بھی آتی ہے،ایسی حالت ہوتی کہ کمزور سانس والوں کے سانس بند ہوجائیں۔
مینکڈ رن آئوٹ کے باوجودافغانستان کی تمام کوششیں ناکام،نسیم شاہ نے پھر فتح چھین لی
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں نسیم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایسے مواقع پر بیٹنگ مشکل ضرور ہوتی ہے لیکن یقین ہوتا ہے کہ اللہ مدد کرے گا۔پہلے شاداب پر بھروسہ تھا۔وہ آئوٹ ہوگیا تو اب مجھے علم ہوگیا کہ سب کچھ میرے ہی اوپر ہے۔
ایشیا کپ 2023 پر کووڈ 19 کا حملہ،2 کھلاڑیوں کا مثبت ٹیسٹ
نسیم شاہ نے مزید کہا ہے کہ سب کی محنت ہوتی ہے،آخر میں گیندیں بھی کم ہوتی ہیں اور وکٹ بھی نہیں رہ جاتی تو ایسے میں اعتماد کے ساتھ کھیلتا ہوں۔نسیم شاہ یہاں ایک بار پھر اپنی والدہ کو یاد کرکے روپڑے۔
افغان وکٹ کیپر نے گلوز دے مارے،مکی آرتھر کا سانس بند ہوگیا،ہزیمت سے بچنے کی خوشی