لندن،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ شکست،پاکستان ورلڈکپ میں کہاں،ناصر حسین اور اوئن مورگن کی وارننگ،دلچسپ تبصرہ۔ایشیا کپ شکست کے بعدورلڈکپ،ناصر حسین اور اوئن مورگن کا پاکستان ٹیم پر تازہ تبصرہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایشیا کپ شکست کے بعد بھی ناصر حسین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی مینز ورلڈکپ کیلئے خطرناک قرار دیا ہے۔سکائی سپورٹس کے پروگرام میں انگلینڈ کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین نے کہا ہے کہ ٹھیک ہے کہ پاکستان ایشیا کہپ نہیں جیت سکا،انحصار پیسرزکے فٹ ہونے پر ہے۔شاہین فٹ ہیں،حارث فٹ ہوجائیں گے،نسیم شاہ شاید شروع کے میچز نہ کھیل سکیں۔
ایشیا کپ شکست،ٹیم میٹنگ میں کسینو واقعہ پر شدید احتجاج،مکی آرتھر سمیت کچھ کی تکرار
ناصر حسین کہتے ہیں ک،ہ پاکستان کا بائولنگ اٹیک سیریس خطرہ ہے،نمبر ون بیٹر بابر اعظم ہیں۔رضوان کے ساتھ مل کر وہ لمبی اننگ کھیل جاتے ہیں،فخرزمان ٹاپ آرڈر کے اچھے بیٹر ہیں لیکن ان دنوں فارم میں نہیں ہیں۔پاکستان کی بیٹنگ لائن اچھی ہے۔محمد رضوان کلاس ہے،ایک بات غیر متوقع ہے کہ ان کے پاس سپن بائولنگ سیٹ نہیں ہورہی،آئوٹ آف فارم ہے۔یہ غیر متوقع ہے،شاداب خان اچھے نہیں جارہے لیکن انڈیا میں ورلڈکپ ہے،آئی سی سی کے گلوبل ایونٹ کی بہت بڑی ٹیم ہے،ایک روز کیا ہوتی ہے اور دوسرے روز کیا ہوتی ہے۔ان کا پہلا میچ نیدرلینڈز سے ہے،کہیں پاکستان اپنی حرکات کے مطابق ہمیں نیا رزلٹ نہ دکھادے۔
یہ ہے ورلڈکپ تیاری،جنوبی افریقا کے آسٹریلیا جیسی ٹیم کیخلاف 416 رنز،کلاسین اور ملر کا لاٹھی چارج
انگلینڈ کے ورلڈ چیمپئن کپتان اوئن مورگن نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔بھارت سے وہ ہار گئے،ون سائیڈڈ گیم ہوگئی،بہت بڑا میچ تھا۔اکثر ایسا ہوجاتا ہے کہ بڑے میچ کا پریشر ایک فریق کو الٹا دیتا ہے۔دوسرا وہ سری لنکا میں کھیل رہے تھے،جہاں کی پچز بہت مختلف ہوتی ہیں۔پاکستانی ٹیم دنیا کی ایک بیلنس سائیڈ ہے۔فہیم اشرف اور شاداب خان آل رائونڈرز کے طور پر کھیلتے ہیں۔انڈین پچز پر ان کو مدد ملے گی۔بیٹنگ لائن بھی سیٹ ہوجائے گی۔کوئی شک نہیں کہ پاکستان آئی سی سی میگا ایونٹ کی ایک بہترین ٹیم ہے۔
ایشیا کپ شکست،ہنگامی اجلاس طلب،لیگز کھیلنے پر پابندی،مصباح وانضمام طلب