لاہور،کرک اگین رپورٹ
چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی کرسی گئی،کولمبوکسینوواقعہ پر خاموشی،ورلڈکپ اسکواڈ میں تبدیلی کی کوشش،مزید سنگین الزامات۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے دھماکے دار خبریں ہیں۔آئی سی سی ورلڈکپ سے عین قبل پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی کرسی بری طرح ڈگمگا گئی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت سے ایشیا کپ میچ ہارے ایک ہفتہ ہوگیا ہے لیکن کولمبو کسینو جانے والے پی سی بی میڈیا منیجر اور ڈائریکٹر کرکٹ انٹرنیشنل کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔یہی نہیں ورلڈکپ اسکواڈ میں ردوبال،سلیکٹر سے ناراضگی دکھارہے ہیں۔ساتھ میں ان کے بیٹے پر الزام ہے کہ پی سی بی وہ چلارہے ہیں۔یہی نہیں اسلام آباد میں بین الصوبائی کمیٹی نے انہیں کط لکھ کر صاف کہدیا ہے کہ بطور منیجمنٹ کمیٹی چییرمین پی سی بی وہ چیئرمین کا الیکشن کروانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔
صحافی قادر خواجہ نے رپورٹ کیا ہے کہ
آئی پی سی منسٹری نے ذکا اشرف کو کہا ہے کہ اپنا بوریا بستر سمیٹیں،جس کام کا کہا گیا تھا،وہ آپ نے نہیں کیا،چنانچہ خدا حافظ۔۔یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے جو ورلڈکپ اسکواڈ بناکر چیئرمین پی سی بی کو دیا تھا،وہ اس میں ردوبدل چاہتے ہیں۔اس پر ناراض بھی ہیں اور یہ سب وہ اپنے بیٹے محمد خان کے کہنے پر کررہے ہیں۔یہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ چیئرمین پی سی بی کو کولبو سے ایشیا کپ فائنل ادھورا چھوڑ کر اسلام آباد آنا پڑا تھا۔
ورلڈکپ سے قبل شاہین آفریدی کی میگا اننگ شروع،مہندی تقریبات کا آغاز
قادر خواجہ کی یہ رپورٹ اس لئے بھی مناسب ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ جمع کروانے کی آخری تاریخ 5 ستمبر تھی جو گزر چکی ۔پی سی بی 15 رکنی اسکواڈ دے چکا ہے لیکن چونکہ 28 ستمبر تک اس میں ردوبدل کا چانس موجود ہے،اس سے فائدہ اٹھایا جارہا ہے لیکن قوم کے سامنے 15 نام پہلے ہی نہیں رکھے گئے اور اب جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کیلئے 25 ستمبر کو بھارت جانا ہے تو اس کے اسکواڈ میں تاخیر نہایت ہی افسوسناک ہے۔اس کی وجہ یہی سیاست ہے۔
ایشیا کپ شکست کے بعد پہلی بار بابر اور رضوان کے ہشاش بشاش چہرے،کہاں موجود