برسبین،کرک اگین رپورٹ
Image source Twitter
انگلینڈ کی حالت ایسوسی ایٹ ٹیم سے بھی بد تر نکلی۔پاکستابن جیسی ٹیموں پر اٹیک کرنے والے آسٹریلیا کے سابق کپتان این چیپل کی گگی بندھ گئی،جب انگلینڈ کی 8 وکٹیں ایک سیش میں 77 رنز کے اندر گرگئیں۔مہمان ٹیم برسبین ٹیسٹ کے چوتھے روز پہلے سیشن میں ڈھیر ہوگئی۔دن کا آغاز 220 رنز 2 وکٹ سے کرنے والی روٹ الیون 297 پر ڈھیر ہوئی۔اس طرح آسٹریلیا کو جیت کے لئے صرف 20 رنزکا ہدف ملا جو اس نے کھانے کے وقفہ کے فوری بعد ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔5میچزکی سیریز میں اسے 0-1 کی سبقت بھی ملی ہے۔
انگلش اننگ جس نے تیسرے روز استحکام پکڑا تھا۔وہ دراصل جوئے روٹ اور ڈیوڈ میلان کے سر کھڑی تھی جو دن شروع ہوتے ہی ڈھیر ہوگئے،میلان 80 سے 82 اور جوئے روٹ 86 سے 89 تک ہی پہنچ پائے۔میلان کی وکٹ نیتھن لائن نے لی جو ان کی 400 ویں ٹیسٹ وکٹ بھی تھی۔اس کے بعد جوس بٹلر 23،کرس واکس 16 اور بین سٹوکس 14 کرکے کچھ اسکور بناگئے۔اس میں سٹوکس کی وکٹ مزاحیہ تھی۔وہ پیٹ کمنز کی ایک ٹھتی ہوئی بال پر نظریں چوک جانے پر کیچ دے گئے۔اس دوران ان کی ٹانگ ایسے گھومی۔گویا وہ ڈانس کرنے پر مجبور ہوگئے۔
برسبین ٹیسٹ کی چوتھی صبح،روٹ اور میلان فیوز،لائن کی 400 وکٹ،انگلینڈ کے 6 آئوٹ
آسٹریلیا نے پہلے سیشن میں 33 اوورز ڈالے۔77 رنزکے عوض انگلینڈ کی 8 وکٹیں اڑادیں۔ان میں نیتھن لائن کی 4 وکٹیں تھی،اس کے لئے انہیں91 اسکور کی مار پڑی۔پیٹ کمنز اور کیمرون گرین نے بھی 2،2 آئوٹ کئے۔مچل سٹارک اور ہیزل ووڈ کے حصہ میں ایک ایک وکٹ آئی۔
آسٹریلیا نے دوسری اننگ شروع کی تو سامنے 20 رنزکا آسان ہدف تھا۔ڈیبیو کرنے والے وکٹ کیپر ایلکس کیری کو مارکوس ہیری کے ساتھ اوپنر بھیجا گیا۔دونوں نے محتاط بیٹنگ کی۔ایسا لگا کہ معمولی ہدف بناتے بھی مشکلات ہیں۔نتیجہ میں اس نے ایک نقصان اٹھایا۔ایلکس کیری 9 رنزبناکر رابنسن کا شکار بنے۔آسٹریلیا نے9 وکٹ کی باوقار کامیابی رقم کی۔
انگلش ٹیم پہلی اننگ میں صرف 147 پر ڈھیر ہوئی تھی۔پیٹ کمنز نے 38 رنز دے کر 5 آئوٹ کئے۔میچ میں89 رنزکے عوض 7 وکٹیں اپنے نام کیں۔آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں 425 اسکور کئے۔ٹریوس ہیڈ نے 152،ڈیوڈ وارنر نے 94 اور مارنس لبوشین نے74 کی اننگز کھیلیں۔انگلینڈ کے اولی رابنسن اور مارک ووڈ نے 3،3 آئوٹ کئے۔
ایشز جیسی سیریز ہو۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کامقابلہ ہو،گزشتہ ایک عشرے کی یہ تیسری سیریز ہو۔پہلی 2 سیریز میزبان ملک کے نام ہوں،ان میں کھیلے گئے 10 میچزمیں سے ایک صرف ڈرا ہو۔9 میں انگلینڈ کو عبرتناک شکست ہو۔آج مجموعی طور پر 10 ویں شکست ہو۔تیسری سیریز کا ناکام آغاز ہو۔سوال ہوگا کیا ایسی انگلش ٹیم کو آسٹریلیا جانا چاہئے۔این چیپل نے پاکستان کے بارے میں جب یہ بات کی تھی تو اس سیریز کے 3 ٹیسٹ میچز میں گرین کیپس نے زبردست فائٹ کی تھی۔آج ان سے سوال ہوگا کہ یہ کیسی ایشز چل رہی ہے جس میں کوئی مقابلہ ہی نہیں۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں یہ آسٹریلیا کی پہلی انٹری ہے۔پہلی سیریز اور پہلا میچ ہے۔12 پوائنٹس کے ساتھ 100 فیصد پوائنٹس اوسط کے بعد ٹاپ پوزیشن میں ہے۔پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔انگلینڈ 6 میچزکے بعد صرف ایک فتح لئے ویسٹ انڈیز سے بھی نیچے چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے۔
ادھر کرکٹ آسٹریلیا نے پرتھ سے منتقل ہونے والا 5 واں ٹیسٹ میچ ہوبارٹ میں کروانے کا اعلان کردیا ہے۔یہ میچ بھی ڈے نائٹ کا ہوگا۔اس طرح انگلینڈ کو پنک بال کے ساتھ دوسرا اور پانچواں ٹیسٹ میچ کھیلنا ہوگا۔دوسرا میچ 16 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔