| | | | |

دوسرا ٹی 20 آج،پاکستان ویسٹ انڈیز کےخلاف سیریز پر فل سٹاپ لگانے کے لئے پرعزم

کراچی،کرک اگین رپورٹ

Image by Twitter

دوسرا ٹی 20 آج،پاکستان ویسٹ انڈیز کےخلاف سیریز پر فل سٹاپ لگانے کے لئے پرعزم۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا دوسرا میچ آج منگل 14 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا،یہ میچ بھی رات 6 بجے شروع ہوگا۔اس کے لئے بھی گرین کیپس فیورٹ ہیں۔مہمان ٹیم کے لئے کم بیک کرنا ایک چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔

اس سے قبل پیر کو کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسانی کے ساتھ 63 رنزسے کامیابی اپنے نام کی تھی۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر حالات کے مطابق پہلے فیلڈنگ کی،کپتان بابر اعظم کو صفر پر شکار بھی کیا۔اس کے ساتھ  فخرزمان کو 10 ،آصف علی کو ایک اورافتخار احمد کو 7 پر آئوٹ کیا۔پھر بھی ٹیم نہ جیت سکی،وجہ ایک ہی تھی کہ محمد رضوان کا بیٹ چل رہا تھا،ان کے ساتھ حیدرعلی اور محمد نواز نے کام پورا کردیا۔رضوان52 بالز پر 78،حیدر 39 بالز پر 68 اور محمد نواز تو صرف 10 بالز پر 30 کرگئے۔پاکستان نے 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 200 اسکور کیا۔

مہمان ٹیم جواب میں ایک اوور قبل 137 پر ڈھیر ہوگئی۔محمد وسیم نے 40 رنز دے کر 4 اور شاداب خان نے 17 رنز کے عوض 3 کھلاڑی شکار کئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *