کولکتہ،کرک اگین رپورٹ
غیر معمولی بہانہ۔غیر معمولی قدم،ایک کپتان ورلڈکپ چھوڑکراپنے ملک پہنچ گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈکپ سے ایک ٹیم کے کپتان اچانک اپنے ملک چلے گئے ہیں اور یہ اہم ترین بات ہے،اس لئےکہا س ملک میں ایک سینئر کھلاڑی کی سلیکشن نہ ہونے پر سوالات ہوئے تھےاور پھر کپتان اور کھلاڑی میڈیا پر آمنے سامنے تھے۔
ورلڈکپ نئے ریکارڈز ،پاکستان کرکٹ ٹیم کی اندرونی نئی خبریں،دیگر نیوز
اب معلوم ہوا ہے کہ بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن اچانک بھارت سے بنگلہ دیش پہنچ گئے ہیں اور یہی نہیں بلکہ شکیب الحسن نے اپنے مینٹور نظم العابدین فہیم کے ساتھ ٹریننگ کے لیے ڈھاکہ کا سفر کیا ہے حالانکہ 28 اکتوبر کو نیدرلینڈز اور 31 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف اس کے میچز ہیں اور ان کے باقی کھلاڑی کولکتہ پہنچ چکے ہیں۔
ملک میں ذاتی کوچ کے ساتھ ٹریننگ کے لیے ورلڈ کپ مہم کو چھوڑنا غیر معمولی بات ہے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما اس سے قبل ورلڈ کپ وارم اپ گیمز کے دوران ٹیم کو چھوڑ کر وطن واپس چلے گئے تھے اور پھر ٹیم میں دوبارہ شامل ہوئے تھے۔
شکیب اس سے قبل ایک بار آئی پی ایل چھوڑ چکے ہیں۔اس کے باوجود انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اگلے میچ سے ایک دن قبل 27 اکتوبر کو واپس کولکتہ ہونگے۔اب تک4 اننگز میں صرف 56 رنزبناسکے ہیں