کراچی،کرک اگین رپورٹ
پی سی بی پسپا،اعظم خان پر عائد جرمانہ واپس،اصل وجہ چھپالی،آپ جانیئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ملکی و عالمی سطح پر سامنے آنے والے رد عمل کے بعد ڈھیر۔فلسطینی پرچم کا لوگو استعمال کرنے پر لگایا گیا جرمانہ واپس لینے پر مجبور ہوگیا ہے اور یہی نہیں ساتھ میں مذاق بھی بنا ہے۔
نیشنل ٹی 20 کپ میں قومی کرکٹراعظم خان کو فلسطینی جھنڈا استعمال کرنے پر جرمانہ،معطلی کی دھمکی
پی سی بی پریریس ریلیز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹر اعظم خان پر عائدکردہ جرمانے کا جائزہ لینے کے بعد اسے ختم کردیا ہے۔کراچی وائٹس کے کھلاڑی اعظم خان پر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں لاہور بلوز کے خلاف نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے دوران پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پچاس فیصد میچ فیس کا جرمانہ میچ آفیشلز نے عائد کیا تھا۔اعظم خان نے پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.4۔کی خلاف ورزی کی تھی اورایک امپائر کی ہدایت کے باوجود وہ اس ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے میں ناکام رہے تھے۔
قومی وڈومیسٹک پلیئرز اضطراب،پی سی بی بھونچال میں،تشویشناک دعوے،سٹرائیک متوقع
واضح رہے کہ کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ کوئی ایسی چیز پہنیں اور دکھائیں یا اپنے ذاتی پیغامات اپنے سازوسامان کے ذریعے پیش کریں ۔ اس کے لیے پلیئر یا ٹیم آفیشلز ایسوسی ایشن اور پی سی بی کرکٹ آپریشنز ڈپارٹمنٹ کی پیشگی منظوری ضروری ہے۔
کرک اگین کے مطابق قومی کرکٹرز و ڈومیسٹک کرکٹرز میں شدید اضطراب تھا۔وہ کام آیا ہے۔کرک اگین نے اس حوالہ سے نیوز بریک کی تھی۔
اعظم خان نے پی سی بی کے روکنے کے باوجود فلسطینی پرچم کا استعمال کیوں کیا،دلچسپ وجہ سامنے آگئی