| |

قومی وڈومیسٹک پلیئرز اضطراب،پی سی بی بھونچال میں،تشویشناک دعوے،سٹرائیک متوقع

لاہور،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ قومی وڈومیسٹک پلیئرز اضطراب،پی سی بی بھونچال میں،تشویشناک دعوے،سٹرائیک متوقع۔پاکستان کرکٹ بورڈ شدید بھونچال کی زد میں ہے۔قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے بھی شدید اضطراب میں ہیں اور یہ لاوا کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔دنیائے کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ملک کے اکثریتی کھلاڑیوں کی جانب سے بڑا احتجاج متوقع ہے۔

اعظم خان نے پی سی بی کے روکنے کے باوجود فلسطینی پرچم کا استعمال کیوں کیا،دلچسپ وجہ سامنے آگئی

پی سی بی کی جانب سے کئے گئے متعدد اقدامات سے اکثر کھلاڑی ناخوش ہیں۔سابق کرکٹرزکی ایک بڑی تعداد بیک دوڑ رابطوں میں ہے اور یہی نہیں موجودہ کرکٹرز بھی ساتھ ہیں۔تازہ ترین واقعہ نے مزید جلتی پر تیل کاکام کیا ہے۔اعظم خان کی جانب سے نیشنل ٹی 20  کپ میچ میں اپنے بیٹ پر فلسطینی پرچم کا منوگرام لگائے جانے پر انہیں میچ فیس کے جرمانےکے ساتھ کی گئی سنگین تنبیہ سے کھلاڑیوں میں غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ادھر ملکی نگران حکومت ایک جانب یہ کہتی ہے کہ ہم نے جنگ بندی میں اہم کردار اداکیا ہے اور دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ ایک ڈٖومیسٹک لیول کے پلیئرکا معمولی بوجھ نہیں اٹھاسکا ہے۔

کپتان بنتے ہی شاہین شاہ آفریدی کا بڑا نہیں،بہت بڑا فیصلہ،لیگ سے دستبردار

پاکستان کرکٹ کپتان ،منیجمنٹ سمیت دیگر تبدیلیوں نے ملک کے اندر مگر پی سی بی سے باہر شدید تحفظات پیداکئے ہیں،اس کا رد عمل یا اس پر مزید تبدیلیاں ممکن ہیں۔سابق ٹیم  ڈائریکٹر لیکن کنٹریکٹ میں موجود مکی آرتھر کی خاموشی اور تاحال استعفیٰ نہ دینے کی  انہونی بھی کچھ کہانی سنارہی ہے۔

کرک اگین کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملک کے اکثر پلیئرز ناخوش ہیں،پی سی بی کےاندربھی دھڑے بندی ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ کے متعدد ایونٹس کے حوالہ سے ایسی شکایات ہیں اور اہسے الزامات ہیں کہ کرک اگین فی الوقت ان کی تحقیقات اور چیزوں کے جمع کرنے کے ساتھ ترتیب لگانے پر مجبور ہے۔جہاں جہاں اور جیسے افراد نے دعوے کئےہیں،نہایت خوفناک اور تشویشناک ہیں۔جلد ہی ایک بڑی اور بریکنگ نیوز کی توقع رکھیں۔پاکستان سپرلیگ کے حوالہ سے بھی اہم نیوز ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی،بھارت کے پاکستانی دورے کیلئے پی سی بی کی کڑی شرط،بھارت کا جواب،آئی سی سی کا گریز

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *