| | | | | | |

فخرزمان ان فٹ،پروٹیز کی نئی ورلڈ کپ کٹ،افغانستان کو ویزوں کا انتظار

ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ کے بیک اپ پلیئرز میں شامل فخرزمان ان فٹ ہوگئے ہیں۔انہیں انگوٹھے کی تکلیف ہوئی ہے اور وہ راولپنڈی میں جاری قومی ٹی 20 کپ کے اگلے 2میچزکا حصہ نہیں بن سکیں گے۔فخرزمان کو یہ چوٹ جمعرات کی شب کھیلے گئے میچ کے دوران لگی،ڈاکٹرز کے مطابق انہیں اگلے 2میچز میں آرام کرنے کو کہا گیا ہے۔

فخرزمان نے اس میچ میں 32 بالز پر 49رنزکی اننگ کھیلی اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کی نئی کٹ کی رونمائی ہوگئی ہے۔کرکٹ جنوبی افریقا کا نیا معاہدہ ہوا ہے جو یکم اکتوبر 2021 سے 30 ستمبر 2022 تک ہوگا۔

ادھر اسی ورلڈ ٹی 20 کپ میں شامل افغانستان کرکٹ ٹیم  اور اس کے کوچنگ اسٹاف کو تاحال ویزے جاری نہیں ہوئے ہیں۔ان کے کوچنگ پینل کے ٹاپ نام لانس کلوزنر نے کہا ہے کہ ہمارا پلان ورلڈ ٹی 20 سے قبل ایک لمبے ٹریننگ کیمپ کا تھا جو تاخیر کا شکار ہورہا ہے۔ہمیں ابھی تک ویزوں کا انتظار ہے۔امید ہے کہ وہ جلد ایشو ہونگے اور ہم یو اے ای میں سخت ٹریننگ کریں گے۔افغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ آسان امر نہیں ہے،اس کے کھلاڑی نہایت باصلاحیت ہیں۔میگا ایونٹ میں اچھا پرفارم کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *