| | | | |

ورلڈ ٹی 20 کپ،کئی دلچسپ ریکارڈز،حیران کن ملک سب سے آگے،بڑی ٹیم کی بڑی ذلت

کرک اگین کی خاص ریسرچ

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کا ماہ شروع ہوگیا ہے،ایونٹ کے آغاز میں اب صرف 16 روز باقی بچے ہیں جب کہ اس میں شرکت کے لئے ٹیمیں اگلے چند دن میں متحدہ عرب امارات کا رخ کرنا شروع کردیں گی۔کرک اگین نے بھی اسی حوالہ سے ایک سلسلہ شروع کر رکھا ہے،جہاں روز مرہ کی تازہ ترین خبریں اپ ڈیٹ ہونگی،وہاں ورلڈ ٹی 20کی تاریخ کے حوالہ سے بھی اہم معلومات شیئر کی جاتی رہیں گی،اسی سلسلہ کی ایک اور کڑی پیش خدمت ہے۔

 

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کے زیادہ میچز کھیلنے والی ٹیم

یہ بات بھی اپنی جگہ اہم ہوگی کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کی سب سے سینئر یا زیادہ میچز کھیلنے والی ٹیم کون سی ہے۔تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو حیران کن طور پر سری لنکا  ہے۔اس نے اب تک سب سے زیادہ 35 میچز کھیلے ہیں۔پاکستان 34 میچز کھیل کر اس باب میں دوسرے نمبر پر ہے۔بھارت 33 میچز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

 

ورلڈ ٹی 20 کپ میں کس کی زیادہ فتوحات

زیادہ میچز کا موقع ملنا بھی ایک کارنامہ ہوتا ہے۔یکساں گروپ میچزکے باوجود اگر کسی ٹیم کے زیادہ میچز ہوتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس نے ناک آئوٹ سٹیج میں زیادہ بار قدم رکھے۔ویسے پاکستان اور سری لنکا 2،2 بار ورلڈ ٹی 20 کپ کے فائنل تک آئے۔ایک ایک بار چیمپئن بھی بنے۔فتوحات کاجائزہ لیا جائے تو اس میں  بھی سری لنکا کا پہلا نمبر ہے۔اس نے 35 میں سے 22 میچز اپنے نام کئے ہیں۔بھارت 20 کے ساتھ دوسرے اور پاکستان 19کامیابیوں کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔

 

ورلڈ ٹی 20 کپ میں زیادہ ناکامیاں 

یہ ذلت آمیز باب ہے۔اس میں  حیران کن طور پر بنگلہ دیش 19 ناکامیوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔اسے 25 میں سے 19 میں مار پڑی ہے۔ایک اور بڑی بات یہ ہے کہ انگلینڈ 16 شکست کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔اس کے مجموعی میچز32 ہیں اور کامیابی ناکامی سے کم 15 ہیں۔یہ حیران کن ریکارڈ ہے۔پاکستان 14 ناکامیوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔بھارت کی 11 میچزمیں شکست ہے۔

 

ورلڈ ٹی 20 کپ کا بڑا مجموعہ

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ میں سب سے زیادہ رنزبنانے کا اعزاز سری لنکا کو حاصل ہے۔اس نے 14 ستمبر 2007 کو پہلے ایڈیشن میں جوہانسبرگ میں کینیا کے خلاف 6 وکٹ پر 260 اسکور کئے تھے۔پاکستان بھی ایک بار 200 سے اوپر جاسکا ہے،اس نے بنگلہ دیش کے خلاف 16 مارچ 2016کو ڈھاکا میں 5 وکٹ پر 201 اسکور بنائے ۔یہ ورلڈ ٹی 20 کپ کی تاریخ کا اب تک کا 10 واں بڑا ٹوٹل بھی ہے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ میں زیادہ فاضل رنز

 

یہ بھی ایک منفی ریکارڈ ہوتا ہے۔اب دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ 20 اوورز کی اننگ میں کون کفایتی گیند بازی کرتا ہے۔اس کے باوجود یہاں بھی فاضل رنز دینے میں سخاوت ہوئی ہے۔11 ستمبر 2007 کو ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کو 28 فاضل رنز دے دیئے۔پاکستان بھی یہاں 20 رنز دے کر چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

 

سب سے بڑی فتح 

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح سری لنکا کی کینیا کے خلاف جوہانسبرگ کے اسی میچ میں ہے جس کا ذکر ہوچکا،260ریکارڈ رنزبنانے کے بعد اس نے 172 رنزکی سب تک کی بڑی کامیابی اپنےنام کی ہے۔پاکستان نیدر لینڈ کے خلاف 72رنزکی بڑی کامیابی سمیٹ چکا ہے۔

 

ورلڈ ٹی 20کپ کا مختصر میچ

ہالینڈ اور سری لنکا کا چٹاگرام کا میچ ورلڈ ٹی 20 کپ کا مختصر ترین میچ رہا۔240 مارچ 2014 کو 40اوورز کا میچ 15 اوورز میں 79 رنزکے ساتھ آئی لینڈرز کی جیت پر تمام ہوا۔11وکٹیں گری تھیں۔

 

ورلڈ ٹی 20 کپ کا ہائی سکورنگ شو

یہ 18 مارچ 2016 کی بات ہے۔جب ممبئی میں رنز کا چشمہ پھوٹ پڑا۔انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کے 39 اوورز اور4 بالوں پر12 وکٹ پر 459 رنزبنے،یہ ایک ریکارڈ ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا 388رنزبناکر چھٹے نمبر پر ہیں۔

 

ورلڈ ٹی 20کپ میں سب سے چھوٹا ٹوٹل

ہالینڈ سری لنکا کے خلاف چٹاگرام میں 39 پر ڈھیر ہوکر اس ایونٹ کا مختصر ٹوٹل اپنے نام کرنے کا برا اریکارڈ رکھتا ہے۔یہ واقعہ 14 مارچ 2014 کو رونما ہوا۔پاکستان یکم اپریل 2014 کو ڈھاکا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 82 کے قلیل اسکور پر شکار ہوچکا ہے اور یہ اس کا اب تک کا میگا ایونٹ کم کم ترین اسکور بھی ہے۔

ورلڈ ٹی 20 کپ کے ان ابواب میں سری لنکا جیسی ٹیم کو نمایاں سبقت حاصل ہے،مثبت ریکارڈز اس کے نام ہیں اور اکثر منفی ریکارڈز بھی ٹیمیں اسی کے خلاف کھیل کر اپنے نام کروانے پر مجبور ہوگئیں۔کہا جاسکتا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 کپ کی تاریخ میں آئی لینڈرز کا غلبہ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *