ممبئی،کرک اگین رپورٹ
ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ون ڈے ریٹائرمنٹ تاریخ سیٹ،اگلا ورلڈ خواب،رواں ورلڈکپ میں ٹاپ اسکورر اور متعدد ریکارڈز قائم کرنے والے بھارتی اسٹار کھلاڑی ویرات کوہلی کا ورلڈکپ سفر تمام ہوگیا ہے۔2027 ورلڈکپ پلان میں شامل نہیں ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے موجودہ کپتان روہت شرما سمیت 3 پلیئرز کو اپنے اگلے 4 سالہ پلانز کے بڑے حصے سے باہر نکال دیا ہے۔روہت شرما اور کوہلی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد ایک روزہ کرکٹ کو خیر آباد کہدیں گے۔اس اعتبار سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل ان کے ون ڈے کیریئر پر فل سٹاپ کا دن ہوگا،وہی تاریخ سیٹ ہوگئی ہے۔
ورلڈ ٹی 20کپ 2024،ایک میزبان نااہل،میچزکی میزبانی سے محروم
اس بات کا انکشاف بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک قریبی ذریعہ نے کہا ہے۔بورڈ کے مطابق جو اسٹار پلیئر پورے ورلڈکپ کا ٹاپ اسکورر ہو۔فائنل میں سیٹ ہوچکا ہو اور 63 بالز پر 54 رنزبناکر چلتا بنے،اس کے ٹاپ اسکورر کا کیا فائدہ۔اسی طرح کپتان روہت شرما جب ابتدائی مار دھاڑ سےسیٹ ہوں،انہیں 2 بائونڈریز ملی ہوں،ان کے سنیارٹی اور تجربہ کاکیا فائدہ۔
بھارتی ون ڈے کپتانی میں ڈرامائی تبدیلی،جنوبی افریقا کیلئے اسکواڈز
بی سی سی آئی کے مطابق یہ بات طے ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی اب اگلے ورلڈکپ میں نہیں ہونگے۔ویسے بھی ویرات کوہلی اور روہت شرما عمر کے اس حصہ میں ہیں کہ 4 برس بعد وہ اپنی طاقت مزید کھودیں گے۔دونوں کو آگاہ کردیا ہے۔