| | | | | | | | |

بھارتی بورڈ سے کیا کچھ نیا،آسٹریلیا میں کووڈ کے پنجے،پاکستانی پلیئرز کا نیا سال،فخرزمان کب کھیلیں گے

نئی دہلی،ایڈیلیڈ،سڈنی،کرک اگین رپورٹ

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کی صحت کے بارے میں تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ وہ ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں،کووڈ ٹیسٹ مثبت ہونے کی بنیادپر وہ کئی روز سے ہسپتال داخل تھے،ڈاکٹرز کے مطابق اب کی صحت تلسی بخش ہے،جلد ہی وہ آفس میں ذمہ داریاں دیکھیں گے۔

آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ پر کووڈ کے خوفناک اٹیک کے بعد سال کا آخری میچ ہوگیا ہے۔مشکوک حالات میں میچ مشکوک ہوگیا تھا۔سڈنی تھنڈر نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز  کو 22 رنز سے ہرادیا ہے۔

انڈر 19 ایشیا کپ بھارت جیت گیا،فائنل میں سری لنکا کو شکست

ادھر آسٹریلیا میں موجود پاکستانی پلیئرز نے سال 2022 کی شروعات دیکھ لی ہیں،نیوزی لینڈ میں سب سے قبل نیا سال شروع ہوگیا ہے،وہاں موجود شاداب خان ،حارث رئوف نے نئے سال کی خوشی منائی ہے۔سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اپنے فینز کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔

پاکستانی اوپنر فخرزمان بھی آسٹریلیا کی حدود میں ہیں،ان کی ٹیم  برسبین ہیٹ نے اعلان کیا ہے کہ فخرزمان 6 جنوری کو میلبورن میں بگ بیش لیگ کا پہلا میچ کھیلیں گے،یہ میچ  میلبورن رینی گیڈز سے ہوگا۔انہیں  ٹام ایبل کی جگہ ملی ہے۔

پاکستانی آل رائونڈر حسن علی برفانی علاقوں میں ہیں،روزانہ تصاویر شیئر کرکے خوشی کا اظہار کرتے ہیں،کہتے ہیں کہ یہ علاقے دیکھ کر میں اپنا آپ بھول گیا ہوں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *