راج کوٹ،کرک اگین رپورٹ
بھارت کا انگلینڈ کے ساتھ بے بی سلوک،ایک اور سپراسٹارکو آرام دے دیا۔بھارت نے انگلینڈ کے ساتھ بچوں والا یا بے بی ٹیم والا انداز اختیار کرلیا ہے۔ویرات کوہلی کے بغیر سیریز کھیلنے والی میزبان ٹیم اس وقت تک 5 ٹیسٹ میچز سیریز میں 1-2 سے آگے ہے۔ویرات کوہلی کا فائدہ انگلینڈ نہ اٹھاسکا۔اس کے بعد بھارت نے یہ کیا ہے کہ اپنے ٹاپ اور سپر اسٹارز پلیئرزکو ایک کے بعد ایک میچ سے ایسے آرام دے رہاہے کہ جیسے سامنے آئرلینڈ یا افغانستان کی بی کلاس ٹیسٹ ٹیم ہو۔
تازہ ترین آرام کاری کیلئے انتخاب کیا گیا جسپریت بمراہ کا۔اب تک کے 3 میچز کے ٹاپ وکٹ ٹیکر نے 17 وکٹوں کے ساتھ دھوم مچادی ہے۔وہ راج کوٹ سے احمد آباد جارہے ہیں۔ادھر بھارتی اور انگلش کھلاڑی چوتھے ٹیسٹ کیلئے رانچی کارخ کررہے ہیں۔بھارت اس سے قبل محمد سراج کو بھی آرام دے چکا ہے۔میکش کمار کی واپسی ہورہی ہے۔،
سیریز کا چوتھا ٹیسٹ جمعہ سے شروع ہوگا۔