| | | |

چیمپئنز ٹرافی،آئی سی سی وفد کا نیا اہم وزٹ،میچز اور ٹکٹوں کا شیڈول اسی پر،مزید کئی اہم باتیں

دبئی،کرک اگین رپورٹ

چیمپئنز ٹرافی،آئی سی سی وفد کا نیا اہم وزٹ،میچز اور ٹکٹوں کا شیڈول اسی پر،مزید کئی اہم باتیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان میں اگلے سال کے شروع میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے جائزے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ایک اعلیٰ وفد اگلے 10 روز میں پاکستان کا دورہ کرنے والا ہے۔پی سی بی کی جانب سے اربوں روپے کے بجٹ سے تیار کئے جانے والے 3 سنٹرز لاہور،کراچی اور راولپنڈی کا جائزہ لے گا۔

آئی سی سی وفد اس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو حتمی رپورٹ دے گا،جس کے بعد آئی سی سی ایونٹ کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کرے گی اور ساتھ میں ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول بھی دے گی۔

بھارت نے تاحال اپنی شرکت کی آمادگی نہیں دی۔ویسے بھی اس کے سیکرٹری جے شاہ نومبر مین آئی سی سی چیئرمین بن جائیں گے،جن کے بارے میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی بول چکے ہیں کہ انہیں جے شاہ سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *