پونے,کرک اگین رپورٹ
بھارت ہوم گراؤنڈز میں کیویز کیخلاف پہلی ٹیسٹ سیریز ہارگیا ،پاکستان کی جیت سے ایک ربط
اور وہ ہو گیا جو کبھی بھارت میں سوچا بھی نہیں گیا تھا ۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک ایسے دن جب پاکستان نے اپنے ہوم گراؤنڈ راولپنڈی میں انگلینڈ کو دو دن اور دو گھنٹے کے کھیل میں ناک آؤٹ کرتے ہوئے ٹیسٹ میچ نو وکٹوں سے جیتا ۔ٹیسٹ سیریز دو ایک سے جیتی ۔سیم اسی روز اس کے چند گھنٹوں کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل دوسرا ٹیسٹ ہار گئی۔
پونے میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کیویز نے 113 رنز سے شکست دی۔ 358 رنز کا بڑا ہدف تھا بھارتی ٹیم چوتھی جو کہ میچ کی چوتھی اننگ بنتی تھی ۔اپنی دوسری اننگ میں صرف 245 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ویرات کولی اور روہت شرما بھی ناکام رہے ۔یوں نیوزی لینڈ نے 113 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ سپنر مچل سینٹر جنہوں نے پہلی اننگ میں اسات وکٹیں حاصل کی تھیں ۔انہوں نے دوسری میں بھی چھ وکٹیں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے میچ میں 157 رنز دے کر 13 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔ اور اہم بات سب سے یہ ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت فائنل کاامیدوار ہے ۔اسے مسلسل دو شکستیں ہوم گراؤنڈ پہ ہو گئی ہیں۔ تیسرا ٹیسٹ باقی ہے۔ اور اس کے بعد اس کی اخری سیریز پانچ ٹیسٹ میچوں کی آسٹریلیا میں ہے ۔جہاں ہارنے کا مطلب ہوگا کہ وہ فائنل سے باہر ہو سکتا ہے ۔نیوزی لینڈ کی جیت کی خاص بات یہ تھی کہ نیوزی لینڈ ہسٹری میں پہلی بار بھارت میں ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا۔ یہ بہت بڑا اپ سیٹ ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا بہت بڑا نتیجہ ہے۔
بھارت 12 برس بعد ہوم گراؤنڈ میں کسی بھی ٹیم سے کوئی ٹیسٹ سیریز ہاراہے۔آخری بار 2012 میں وہ جس ٹیم سے ہارا تھا،اسے آج پاکستان میں 19 سال بعد شکست ہوئی اور پاکستان کے خلاف 9 برس بعد۔اس کا نام انگلینڈ ہے۔