میلبرن ،کرک اگین رپورٹ
زور لگانے کی کوشش میں حارس رؤف کے ساتھ کیا ہوا۔ فاسٹ بولر نے آگے پیچھے اسٹریلیا کی تین وکٹیں گرا کر ایم سی جی میں سنسنی پھیلا دی ۔
کرکٹ اسٹریلیا کے کیمپ میں بے چینی اور پریشانی کی لہر دوڑ گئی، جب ٹاپ آرڈر حارث رؤف کے ہاتھوں اڑ گیا ۔آسٹریلیا نے 139 رنز بنائے تھے کہ اس کے چھ کھلاڑی اؤٹ ہو گئے۔ اوورز بے انتہا پڑے ہوئے تھے لیکن وکٹیں گرنے سے میزبان ٹیم کو لگا کہ 204 رنز بھی مشکل ہو گیا ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی یکدم چارج ہو گئی اور تیزی کے ساتھ کوشش کرنے لگی ۔ایسے میں حارح رؤف نے جب تین آؤٹ کر دیے۔ مزید زور لگانے کے چکر میں وہ بولنگ کرتے ہوئے کئی دفعہ گرے۔ ایک دفعہ گرے ان کا گھٹنے کا نچلا حصہ چھل گیا۔ تکلیف سے کراہ کے رہ گئے ،لیکن پھر کھڑے ہوئے اور بولنگ شروع کر دی۔
کرکٹ فینز نے حارث روف کی اس کوشش اور اس بولنگ کی بے انتہا تعریف کی ہے اور کمنٹیٹرز نے بھی سراہا ہے۔