دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔ملتان،راولپنڈی کی ہوش اڑادینے والی پچز کلیئر،بھارت میں کان پورسیٹیڈیم کو جرمانہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈغیر تسلی بخش قرار۔ڈی میرٹ پوائنٹ جاری ہوگیا۔پاکستان میں ملتان اور راولپنڈی کی پچز کو عالمی سطح کی حیرن کن تشہیری توجہ کے باوجود کلین چٹ مل گئی ہے۔
کان پور میں 27 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان بارش سے متاثرہ دوسرا ٹیسٹ ہوا تھا، آئی سی سی کی جانب سے غیر اطمینان بخش ریٹنگ کے ساتھ ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ جاری ہوا ہے۔ٹیسٹ میچ کے پہلے دن صرف 35 اوورز کا کھیل ممکن ہوا، دوسرے اور تیسرے دن کوئی کھیل ممکن نہیں تھا. تیسرے دن بارش نہ ہونے کے باوجود کھیل نہ ہوسکاتھا۔ محکمہ تعمیرات عامہ نے گرین پارک کے اسٹینڈ میں سے ایک کو غیر محفوظ تصور کیا تھا۔
ملتان میں دوسرا ٹیسٹ استعمال شدہ پچ پر کرانے کی تیاریاں،پنکھے لگادیئے گئے
بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا بڑے پیمانے پر تنقید کے بعد اس مقام کا دفاع کیا لیکن اعتراف کیا کہ گراؤنڈ، جو 1952 سے ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کر رہا ہے، توجہ کی ضرورت تھی۔ٹیسٹ میچ کے ڈھائی دن سے زیادہ وقت ضائع ہونے کے بعد بھارت نے فتح کو مجبور کرنے کی ٹھوس کوشش کی، 121.2 اوورز میں بنگلہ دیش کی 20 وکٹیں حاصل کیں اور صرف 52 اوورز میں 383 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز کی میزبانی کرنے والی بنگلورو، پونے اور ممبئی نے اطمینان بخش ریٹنگ حاصل کی۔
دیوہیکل پنکھے اور ہیٹر،راولپنڈی میں نت نئے کام ہی کیوں،انگلش میڈیا کے سنہرے تبصرے
انگلینڈ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان نے جن پچز کو تیار کیاتھا ان پر آئی سی سی کی جانب سے منظوری کی مہر لگادی گئی ہے، تینوں ٹیسٹ میچوں کی پچز کواطمینان بخش قرار دیا۔
سیریز نےپچوں کی طرف بڑے پیمانے پر توجہ مبذول کرائی۔ پہلے ٹیسٹ میں سطح انتہائی ہموارتھی۔ پاکستان نے 556 رنز بنائے نے 7 وکٹوں پر 827 رنز بنائے جو پاکستان میں اب تک کا سب سے بڑا مجموعہ ہے اور ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چوتھا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ پاکستان اننگ سے ہارا،یہ کلائمکس تھا۔پاکستان نے پچ کی تیاری کے فلسفے کو یکسر بدل دیا۔ ایک نئی سلیکشن کمیٹی جس میں علیم ڈار اور عاقب جاوید شامل تھے نے دوسرے ملتان ٹیسٹ کے لیے اسی سطح کو دوبارہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ پچ کو خشک کرنے کے لیے دیوہیکل پنکھے کا استعمال کیا۔ راولپنڈی میں تیسرے ٹیسٹ کی تیاری ویڈنگ اسٹائل کے ہیٹر بھی شامل ہیں جن کی سطح کو توڑنے میں مدد ملتی ہے۔آخری دو ٹیسٹ میں انگلینڈ کی تمام 40 وکٹیں اسپن کی وجہ سے گریں۔ پاکستان نے دوسرا ٹیسٹ چوتھے دن کی صبح جیت لیا، جبکہ پنڈی ٹیسٹ تیسرے دن لنچ تک بھی نہیں پہنچ سکا۔