| | | | | |

پی ایس ایل 7 گیت پٹ گیا،غیر ملکی بے چین،کووڈ ٹیسٹ مثبت،رضوان بائولر،ہوم آف کرکٹ سے پیغام

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان سپر لیگ 7 کے آفیشل گیت کے ریلیز ہونے کےساتھ ہی رونقیں بڑھنے لگی ہیں۔ویسے بھی اب 25 اور26 جنوری کے2 دن درمیان میں ہیں،اسکواڈز مکمل ہونے لگے ہیں،کوچنگ اسٹاف کی جوائننگ شروع ہوگئی ہے۔ملتان سلطانز کے لئےکھیلنے والے عمران طاہر نے بھی ٹیم جوائن کرلی ہے،انہوں نےکہا ہے کہ مجھے پی ایس ایل 7کے شروع ہونے کا انتظار ہے بلکہ میں اب اس کے شروع ہونے کا انتظار کر ہی نہیں سکتا،عمران طاہر لیجنڈری لیگ چھوڑ کر کراچی ہیں۔

پی ایس ایل 7،غیر ملکی کرکٹرز کا نیا موقف

پی ایس ایل 7 گیت پٹ گیا،غیر ملکی بے چین،کووڈ ٹیسٹ مثبت،رضوان بائولر،ہوم آف کرکٹ سے پیغام۔ادھر ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اوٹٹس گبسن نےبھی ٹیم جوائن کرلی ہے۔بیٹنگ کوچ اینڈی فلاور  کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے اور کہا ہے کہ دو دوست مل گئے ہیں۔ملتان سلطانز کے آفیشل اکائونٹ سے جشن کا مظاہرہ ہوا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 7 کا آفیشل گیت پٹ گیا ہے،گزشتہ سال بھی گیت کمزور تھا،موجودہ چیئرمین پی سی بی کو بھی اس وقت پسند نہیں آیا تھا،آج جو گیت ان کے دور میں ریلیز ہوا ہے،اس نے بھی مایوس  کیا ہے۔کرک اگین تجزیہ کے مطابق گیت کو علی ظفر کے ابتدائی گیت سے ایک قدم آگے ہونا چاہئے تھا لیکن وہ اس کے آگے تو کیا ،اس کے ہم پلہ بھی نہیں ہے۔

ٹیموں نے ٹریننگ شروع کردی ہے۔کراچی کنگز نے معین خان اکیڈمی میں نئی کٹس کے ساتھ ٹریننگ کی ہے،سوشل میڈیا تصاویر سے سب اچھا لگ رہا ہے۔

پی ایس ایل کی پریزنٹرایرن ہولینڈ نے بھی لکھا ہے کہ اب ویٹ نہیں ہورہا،جلد ہی پی ایس ایل 7 میں ملاقات ہوتی ہے۔

ادھر سری لنکا کے کھلاڑی ڈیومتھ کرونا رتنے نے پاکستان کے ایوارڈز جیتنے والے پلیئرز کو مبارکباد دی ہے،انہوں نے شاہین آفریدی،محمد رضوان اور بابر اعظم کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ 2021 کا سال پی سی بی اور پاکستان کرکٹ کے لئے بہت ہی اچھا رہا ہے۔

ادھر ملتان سلطانز کے کیمپ میں عجب منظر دیکھنے کو ملا ہے،وکٹ کیپر اور ٹیم کے کپتان محمد رضوان بائولر بن گئے،انہوں نے نہایت دل جمعی کے ساتھ گیند بازی کی،دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

ادھر شاہین شاہ آفریدی کو ہوم آف کرکٹ سے مبارکباد ملی ہے،سال کے بیترین پلیئر کا ایوارڈ جیتنے والے پاکستانی پیسر کو لارڈز کرکٹ گرائونڈ کے آفیشل اکائونٹ سے مبارکباد دے کر ان کی تعریف کی گئی ہے۔مڈل سیکس کائونٹی نے بھی مبارکباد دی ہے۔

ادھر پشاور زلمی کے کامران اکمل اورارشد اقبال کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،دونوں آئی سولیشن میں ہیں اور اہم بات یہ ہے کہ ابتدائی میچز سے باہر کردیئے گئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *