دبئی،کرک اگین رپورٹ۔آئی سی سی اجلاس کی کل بھی کنفرمیشن نہیں،چیمپئنز ٹرافی تیسرے ملک منتقل کرنےکی بات بھی کردی گئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور بھارت کو آگاہ کردیا ہے کہ جائیں اپنی حکومتوں سے پوچھیں ،جواب لے آئیں ،ورنہ سادہ سا کام باقی رہ جائے گا،اسے ایک معروف اور قابل اعتماد ویب سائٹ کرک بز نے رپورٹ کیا ہے۔
آئی سی سی کے آج مختصر ترین اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی میچوں کے لیے ایک ہائبرڈ ماڈل تجویز کیا گیا تھا جس کے ساتھ بھارت کیلئے میزبان کے طور پر دوسراملک تھا۔ پی سی بی نے کہا ہے کہ یہ فارمولا اسے قبول نہیں ہے۔ اب اس کا واحد حل یہ ہے کہ پورا ٹورنامنٹ کسی دوسرے ملک، ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات یا جنوبی افریقہ میں کرایا جائے۔ لیکنپورے ٹورنامنٹ کو کسی دوسرے ملک میں منتقل کرنے کے لیے وقت درکار ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی،اجلاس میں پاک بھارت تلخ کلامی،آئی سی سی ایڈمنسٹریر کا موقف بھی آگیا
ذرائع نے بتایا کہ آج کی ملاقات اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کی طرف پہلا مثبت قدم تھا جس نے کرکٹ کی دنیا کو آٹھ ٹیموں کے ون ڈے ٹورنامنٹ پر غیر یقینی صورتحال میں ڈال دیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی، پہلے سے ہی طے شدہ وقت سے پیچھے ہے اور عالمی ادارہ وقت پر شیڈول نہیں دے سکا۔ایک اور ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ اجلاس دوبارہ بلانے میں 24 گھنٹے سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین چیمپئنز ٹرافی کے تنازع کا حل تلاش کرنے کے لیے تندہی سے کام کرنے کی کوشش کریں گے۔ اجلاس ہفتے کے روز نہ ہونے کی صورت میں اگلے چند دنوں میں دوبارہ بلایا جا سکتا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی،آئی سی سی میٹنگ کے عین وقت بھارتی وزارت خارجہ کا دھماکا خیز اعلان
کرک اگین کا نتیجہ
اب تک کی حالت کے مطابق آئی سی سی اجلاس اب تب ہی ہوگا،جب پاکستان اور بھارت اپنی حکومتوں سے مسئلہ کا کوئی فارمولہ نکالیں گے۔دوسری صورت میں اجلاس کسی دوسرے ملک منتقل کرکے اسے غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کیا جائے گا۔اس کی تاریخوں کا اعلان مارچ 2025 میں ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی،فارمولہ نہ ملنے پر ووٹنگ سے اجتناب،آئی سی سی میٹنگ ملتوی،نئی ڈیٹ