عمران عثمانی۔پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا،11 ویں ون ڈے سیریز کا کل سے آغاز،سابقہ ریکارڈز۔کرکٹ بریکنگ نیوز میں یہ ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان باہمی ون ڈے سیریز کی 11ویں سیریز کل سے پرل میں شروع ہو رہی ہے۔ تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے پرل میں شروع ہوگا۔
یہ ایک اہم ترین بات ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اب تک 10 ون ڈے سریز کھیلی جا چکی ہیں اس میں اہم بات یہ ہے کہ جنوبی افریقہ 1991 میں پابندی ہٹنے کے بعد سے کرکٹ دوبارہ سے شروع کی تو اس کے پہلے اور صدی کے آخری عشرے میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی سیریز نہیں ہوئی، البتہ دونوں ٹیمیں کسی نہ کسی ٹورنامنٹ میں سالانہ بنیادوں پہ کھیلتی رہیں۔ کبھی جنوبی افریقہ میں ٹورنامنٹ ہوا کبھی پاکستان میں کبھی تیسرے ملک میں۔
دونوں ممالک کے درمیان پہلی باہمی ون ڈے سیریز 03ـ2002 کے سیزن میں کھیلی گئی جب پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے پر تھی. پانچ میچز کی سیریز میں پاکستان کو چار ایک سے شکست ہوئی۔ اگلی سیریز پاکستان میں ہوئی جو کہ 04ـ2003 کے سیزن میں تھی ۔یہاں بھی پانچ میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ 2ـ3 سے جیتا۔اس کے بعد پاکستان نے جنوبی افریقہ کا دورہ جب کیا 07ـ2006 کے سیزن میں پانچ میچز کی سیریز جنوبی افریقہ تین ایک سے جیتا ۔پھر جنوبی افریقہ نے پاکستان کا دورہ کیا 08ـ2007 میں پاکستان میں پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ تین دو سے فاتح رہا ۔اس کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سریز متحدہ عرب امارات میں ہوئی جو 11ـ2010 کے سیزن میں تھی. یہاں بھی جنوبی افریقہ تین دو سے کامیاب رہا. پاکستان نے 2013 میں جنوبی افریقہ کا دورہ کیا .پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں اسے تین دو کی شکست ہوئی۔ گویا جنوبی افریقہ مسلسل جیت رہا تھا ۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 14ـ2013 کی متحدہ عرب امارات کی پانچ میچز کی سیریز بھی جنوبی افریقہ چار ایک سے جیتا .پھر 14ـ2013 میں ہی پاکستان نے جنوبی افریقہ کا فوری دورہ کیا۔ وہاں تین ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی گئی جو پاکستان نے دو ایک سے جیتی۔ یہ 7 مسلسل سیریز کی شکست کے بعد پہلی سیریز تھی جو پاکستان جنوبی افریقہ خلاف جیتنے میں کامیاب ہوا۔ اس کے بعد پاکستان نے 19ـ2018 میں جنوبی افریقہ میں جو پانچ میچز کی سیریز کھیلی۔ جنوبی افریقہ تین دو سے فتح یاب رہا۔ 2021 میں پاکستان نے آخری دورہ جنوبی افریقہ میں جو تین میچز کی سیریز کھیلی وہ اس نے دو ایک سے جیت لی تو جنوبی افریقہ میں دوسری بار پاکستان جیتا۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان مسلسل ہارا پاکستان میں ہارا۔جنوبی افریقہ کی سرزمین میں پاکستان نے دو سیریز جیتی ہیں۔ اپنے ملک میں اور نیوٹرل مقامات پر پاکستان ناکام رہا ہے ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز کے مشن پر کیپ ٹاؤن
دونوں ممالک کی مجموعی کارکردگی کو دیکھا جائے تو بھی جنوبی افریقہ کو برتری حاصل ہے۔ اب تک کھیلے گئے 83 ایک روزہ میچز میں پاکستان 30 جیت چکا ہے ۔جنو بی افریقہ نے 52 میچ جیتے ہیں۔ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔ تو یہاں بھی کوئی مقابلہ نہیں ہے ۔
دونوں ممالک کے درمیان آخری ون ڈے میچ گزشتہ سال 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں ہوا۔ جو 27 اکتوبر کو چینئی میں کھیلا گیا۔ وہاں جنوبی افریقہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے جیتا اور پاکستان اسی شکست کے بعد سیمی فائنل سے کنفرم باہر ہوا ۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ون ڈے میچ جیتا تھا سات اپریل 2021 کو جب اس نے 28 رنز سے فتح حاصل کی تھی ۔جنوبی افریقہ اپنے ملک میں اسی سیریز کے دوران چار اپریل کو جوہا نسبرگ میں 17 رنز سے کامیاب ہوا تھا تو یہ دونوں ممالک کے درمیان اب تک کے آخری تین میچز کا احوال تھا۔
چیمپینز ٹرافی قریب ہے اور چیمپینز ٹرافی کی تیاری کے لیے یہ سال اور یہ سریز نہایت اہم ہیں۔ پاکستان اس سال کی اپنی آخری ون ڈے سیریز کھیل رہا ہے۔ اس سے قبل اس نے دو ون ڈے سیریز کھیلی ہیں اور دونوں جیتی ہیں۔ آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرایا ۔دو ایک سے اور 22 برس بعد اس ملک میں وہ ون ڈے سیریز جیتا۔ اسی مارجن سے پاکستان دو ایک سے زمبابوے میں جیتا ہے۔ یہاں یہ بات ضروری ہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ میں جو آخری سیریز 2021 میں جیتی تھی ۔اس میں اس کے اہم ترین کھلاڑی آئی پی ایل کے لیے چلے گئے تھے ۔اس وجہ سے فخر زمان بھی وہاں موجود تھے اور پاکستان کو بہت مدد ملی تھی۔ ابھی اس ون ڈے سیریز سے قبل جو ٹی 20 سیریز کھیلی گئی۔ اس میں جنوبی افریقہ کے ٹاپ چھ کھلاڑی نہیں تھے۔ پاکستان کی پوری سٹرینتھ موجود تھی لیکن پاکستان فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا۔ یوں کہا جا سکتا ہے کہ جنوبی افریقہ کی موجودہ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف اس وقت زیادہ فیورٹ ہے۔ ایک روز ہ ون ڈے کرکٹ کا فارمیٹ ایسا ہے جس میں صبر ،قسمت ساری چیزیں ساتھ چلتی ہیں۔ پاکستان کو چیمپینز ٹرافی سے قبل اس سیریز کو جیتنا ہوگا تاکہ وہ چیمپینز ٹرافی کے لیے ایک فیورٹ کے طور پر اپنے ملک میں جائے۔